پاکستانسٹیسیاست

کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کا ایل ڈی اے ون ونڈوسیل کا دورہ

شہری ون ونڈو سیل پر درخواست پراسیسنگ سے متعلقہ تمام معلومات ایل ڈی اے ویب سائٹ اور موبائل ایپ سے حاصل کر سکتے ہیں۔محمد علی رندھاوا

کمشنر لاہورنے این او سی، کمرشلایزیشن، نقشہ کی منظوری اور پراپرٹی ٹرانسفر کے حصول کے لیے آئے شہریوں سے ان کے مسائل بارے دریافت کیا۔ایل ڈی اے میں نقشہ کی فائلز جمع کرانے میں ملوث جعلی افراد و ایجنٹ مافیا کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

لاہور(خبر نگار) کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے گزشتہ روز ایل ڈی اے ون ونڈوسیل کا دورہ کیا۔کمشنرلاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نے این او سی، کمرشلایزیشن اور پراپرٹی ٹرانسفر کے حصول کے لیے آئے شہریوں سے ان کے مسائل بارے دریافت کیا۔کمشنر لاہور و ڈ جی ایل ڈی اے نے نقشہ کی منظوری کے لیے آئے شہریوں سے بھی درپیش مسائل بارے دریافت کیا۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ ایل ڈی اے میں نقشہ کی فائلز جمع کرانے میں ملوث جعلی افراد و ایجنٹ مافیا کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔نقشے کی منظوری میں اعتراضات کی بڑی وجہ غیر سرٹیفائیڈ لوگوں سے ڈرافٹ نقشے کا حصول ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایل ڈی اے میں منظور شدہ سکیموں کا بلڈنگ پلان تین روز میں جاری کر رہے ہیں، بلا وجہ تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔کمشنرلاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نے سینئر سٹیزن کاونٹر پر آئے بزرگ شہری سے سروسز کی فراہمی بارے فیڈ بیک لیا۔بزرگ شہر ی نے اظہار خیا ل کر تے ہوئے بتایا کہ ایل ڈی اے ون ونڈو میں کئی گناہ بہتری آئی ہے، سینئر سٹیزن کاونٹر سے بزرگ افراد کو آسانی ہوئی ہے۔ کمشنرلاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے شہری کو ایک سے زائد بار اعتراضات بھیجنے پر متعلقہ سیکشن پر برہمی کا اظہارکیا ۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نے ہدایت کی کہ ون ونڈو سیل پر آئے شہریوں کو ایک ہی بار متعلقہ اعتراضات بارے آگاہ کیا جائے۔درخواستوں پر بلاوجہ اعتراض نا قابل قبول ہیں، شہریوں کو بلا وجہ چکر نہ لگوایا جائے۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے افسران و عملے کو تنبیہ کی کہ بلاوجہ اعتراض لگانے والے عملہ و افسران سے جواب طلبی کی جائے گی۔اس موقع پر کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ ون ونڈو سیل میں بہتری لانے کے لیے مزید اقدامات کر رہے ہیں۔شہری ون ونڈو سیل پر درخواست پراسیسنگ سے متعلقہ تمام معلومات ایل ڈی اے ویب سائٹ اور موبائل ایپ سے حاصل کر سکتے ہیں۔ کمشنرلاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نے اوورسیز کاو¿نٹر، سینئر سیٹیزن کاو¿نٹر، ای خدمت کاﺅنٹر سمیت دیگر کاونٹرز کی ورکنگ کا بھی جائزہ لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button