پاکستانجرم و سزاسٹی

پولیس اسٹیشن ڈائریز آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ڈی پی او ڈی جی خان اور انکی ٹیم سے ملاقات

آئی جی پنجاب نے جھنگی چیک پوسٹ سے کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کے داخلے کی کوشش ناکام بنانے پر پولیس ٹیم کو شاباش۔
لاہور (خبر نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس اسٹیشن ڈائریز کے سلسلے میں ڈی پی او ڈی جی خان احمد محی الدین اور انکی ٹیم سے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے جھنگی چیک پوسٹ سے کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کے داخلے کی کوشش بروقت کاروائی سے ناکام بنانے پر پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہا کہ پولیس ٹیم کی فرض شناسی اور ہائی الرٹ کاروائی نے دہشت گردوں کے مذموم مقاصد کو ناکام بناتے ہوئے پسپائی پر مجبور کردیا، دہشت گردوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار پنجاب پولیس کے سرحدی جانباز فورس کے اصل ہیروز ہیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس کے آڈیٹوریم درسگاہ میں ڈی جی خان پولیس ٹیم کی پرفارمنس کا جائزہ لیا۔ ڈی پی او احمد محی الدین نے گذشتہ مہینوں کے دوران ڈی جی خان پولیس کی کارکردگی اور درپیش چیلنجز بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈی جی خان پولیس خطرناک ڈکیتوں، دہشت گردوں اور اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہے، ڈیرہ غازی خان کے تمام تھانوں کو سپیشل انیشئیٹو پروٹوکول پر منتقل کر دیا گیا، انسداد جرائم کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے پبلک سروس ڈلیوری کو شہریوں کیلئے مزید آسان اور بہتر بنایا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی جی خان پولیس کے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز سے انکی کارکردگی اور ٹریس ہونے والے اہم کیسز بارے گفتگو کی۔ڈی جی خان پولیس ٹیم نے بتایا کہ تھانہ صدر پولیس نے تونسہ بائی پاس پر ایک مشکوک کار سے ہنڈی کی رقم 4 کروڑ 94 لاکھ روپے کی سمگلنگ ناکام بنا دی۔تھانہ سول لائن کے علاقہ فرید آباد کالونی میں اسلحہ کے زور پرگھر سے لوٹا گیا 70تولہ طلائی زیورات سمیت 01کروڑ 20لاکھ روپے نقد رقم 6گھنٹے کے مختصر وقت کے اندر برآمد کیا۔ تھانہ کوٹ چھٹہ پولیس نے بین الضلاعی ڈکیت سردار عرف سرداری میرانی جس پر ضلع راجن پور، مظفر گڑھ اور ڈیرہ غازیخان سمیت 02 درجن سے زائد سنگین مقدمات درج تھے کو زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ڈی پی او احمد محی الدین سرکل تونسہ، سرکل صدر، سرکل کوٹ چھٹہ اور سرکل سٹی میں عوام الناس کے مسائل کے ازالے کیلئے کھلی کچہریوں کا انعقاد باقاعدگی سے جاری ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button