پاکستانسٹیسیاست

پاکستان میں ختم نبوت ﷺ پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا

مبارک ثانی کیس پر اعلی عدلیہ کی اپنے فیصلہ پر نظر ثانی پوری قوم کی جیت ہے ۔

علماء کرام اور محب رسول ﷺ مسلمانوں نے بروقت جدوجہدکر کے تاریخ رقم کی ہے ۔ جماعت اسلامی، پاکستان کوقرآن و سنت کے مطابق اسلامی اور فلاحی ریاست بنانا چاہتی ہے ۔ پاکستان کیا پوری دنیا کے تمام مسلمانوںکو عقیدہ ختم نبوت اور مقام مصطفی پر کوئی اختلاف نہیں ہو سکتا۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ

اہور (خبر نگار)امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ کہا ہے کہ پاکستان میں ختم نبوت ﷺ پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا ۔ مبارک ثانی کیس پر اعلی عدلیہ کی اپنے فیصلہ پر نظر ثانی پوری قوم کی جیت ہے ۔عقیدہ ختم نبوت اور پاکستان کے آئین اور قانون کے خلاف ایک گہری سازش کو ﷲ تعالیٰ کی نصرت سے علماء کرام اور مذہبی جماعتوں کی جدوجہد نے ناکام کیا ہے ۔ علماء کرام اور محب رسول ﷺ مسلمانوں نے بروقت جدوجہد کر کے تاریخ رقم کی ہے جس پر وہ سب مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ امیر لاہور نے مزید کہا کہ حکومت اور تمام آئینی اداروں کو اب یہ تسلیم کر لینا چاہیے کہ اسلامیان پاکستان عقیدہ ختم نبوت، شان رسالت اور شعائر اسلام کے ساتھ کسی بھی قسم کی چھیڑ چھاڑ اور سازش کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کیا پوری دنیا کے تمام مسلمانوںکو عقیدہ ختم نبوت اور مقام مصطفی پر کوئی اختلاف نہیں ہو سکتااور نہ کبھی ہوگا۔ انہوں نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ، پاکستان کوقرآن و سنت کے مطابق اسلامی اورفلاحی ریاست بنانا چاہتی ہے اور اس کیلئے عملی جدوجہد کررہی ہے ۔ قوم جماعت اسلامی کی دیانتدار اور اہل قیادت کا ساتھ دے ، انشاء اللہ تکمیل پاکستان کا حق ادا کریں گے اور پاکستان کو اسلامی ، خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مبارک ثانی ضمانت کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کو خوش آئند اقدام قرار دیتے ہوئے کیا۔ بعدازں جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام مبارک ثانی کیس کی کامیابی پر امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی کال پر آج یوم تشکر منایا گیا اور تمام مساجد کے باہر ختم نبوت ریلیا ں نکالی گئی ۔

One Comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button