سٹیسیاست

اسلامی ریاست کے اصل ماخذ قرآن و سنت کا نظام ہے

جماعت اسلامی کی 82 سالہ تاریخ غلبہ اسلام کیلئے قربانیوں سے عبارت ہے۔

ہماری قیادت نے ہمیشہ ملک و قوم کیلئے قربانیاں پیش کیں آئندہ بھی گریز نہیں کریں گے۔27 اگست کو جماعت اسلامی کے82ویں یوم تاسیس کے موقع پر بڑی تقریب سے سراج الحق خطاب کریں گے۔امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ

لاہور (خبر نگار)امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ اسلامی ریاست کے اصل ماخذ قرآن و سنت کا نظام ہے۔ جماعت اسلامی کی 82 سالہ تاریخ غلبہ اسلام کیلئے قربانیوں سے عبارت ہے۔ جماعت اسلامی نے ماضی میں بھی نظریاتی اور جغرافیائی حدود کے تحفظ کے لیے کام کیا اور ہر قربانی پیش کی آئندہ بھی غلبہ اسلام کے لئے بڑی سے بڑی قربانی دینے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔ جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام 27 اگست کوجماعت اسلامی کے 82و یں یوم تاسیس کی تقریب فیروز پور روڈ پر مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگی جس سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق خصوصی خطاب فرمائیں گے۔ تقریب میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیرالعظیم، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ محمد ادریس، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، رہنما جماعت اسلامی میاں مقصود احمد، سینئر صحافی سجاد میر جماعت اسلامی کی تاریخ اور قربانیوں کے مختلف موضوعات خطابات کریں گے۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی کی نمایاں شخصیات اور سیاسی و دینی جماعتوں کے رہنما شرکت کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم تاسیس کے پروگرامات کی تیاریوں کے سلسلے میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button