پاکستانسٹیسیاستکاروبار

چوہدری شافع حسین سے تاجکستان کے سفیر شریف زادہ یوسف طائر کی قیادت میں سرمایہ کاروں کے وفد کی ملاقات، دو طرفہ تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے بہترین مواقع اور ساز گار ماحول موجود ہے، تاجکستان الیکٹرک وہیکلز کی تیاری میں تعاون کا جائزہ لیا

متعدد غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیاں جلد پنجاب میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی. پنجاب کے 6 شہروں میں بزنس فسیلیٹیشن سینٹرز بن چکے، مزید 5 شہروں بنا رہے ہیں۔وزیر صنعت و تجارت پنجاب

لاہور(کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے تاجکستان کے سفیر شریف زادہ یوسف طائر کی قیادت میں سرمایہ کاروں کے وفد نے ملاقات کی۔پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیاگیا۔سی ای او پنجاب سرمایہ کاری بورڈ جلال حسن،ایڈیشنل ڈائریکٹر مارکیٹنگ شرقی ٹیپو اور دیگر متعلقہ افسران بھی ملاقات میں موجود تھے۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے لئے بہترین مواقع اور ساز گار ماحول موجود ہے۔متعدد غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیاں جلد پنجاب میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی۔پنجاب میں الیکٹرک وہیکلز کی تیاری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ تاجکستان الیکٹرک وہیکلز کی تیاری میں تعاون کا جائزہ لے۔
چوہدری شافع حسین نے کہاکہ حکومت پنجاب میں بلٹ پروف گاڑیوں کا اسمبلنگ پلانٹ لگانے کیلئے کوشاں ہے۔ایئرپورٹس پر ہینڈی کرافٹس کی شاپس بھی بنائی جائیں گی۔پنجاب کے 6 شہروں میں بزنس فسیلیٹیشن سینٹرز بن چکے، مزید 5 شہروں میں بنا رہے ہیں۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے کہاکہ ٹیوٹا کے اداروں،کورسز اور لیبز کی اپ گریڈیشن کا کام جاری ہے۔ٹیوٹا کے اداروں میں چائنیز کے علاوہ کورین، جیپنیز، اریبک اور جرمن زبانوں کے کورسز بھی شروع کئے گئے ہیں۔مستقبل میں تاجک لینگویج کورس شروع کرانے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔چوہدری شافع حسین نے کہاکہ صوبے کی تاریخ میں پہلی بار ٹیوٹا کا گزشتہ 6سال کا آڈٹ کرایا جارہا ہے۔گجرات میں فرنیچر، شو اور فینز کی بڑی انڈسٹری موجود ہے۔گجرات میں اسی سال عالمی معیار کا فرنیچر کالج بنائیں گے۔صوبائی وزیرصنعت و تجارت نے کہاکہ قائداعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں بننے والے گارمنٹ سٹی میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ دوطرفہ تجارت کے فروغ کے لئے دونوں ممالک کے مابین عوامی سطح کے روابط بڑھانے کی ضرورت ہے۔
تاجکستان کے سفیر شریف زادہ یوسف طائرنے کہاکہ پاکستان اور پنجاب کے ساتھ گرین انرجی، ٹیکنیکل ایجوکیشن،ٹیکسٹائل اور انڈسٹری سمیت ہر شعبہ میں تعاون اور اشتراک کیلئے تیار ہیں۔تاجکستان میں فرنیچر کی بہت مانگ ہے، پنجاب فرنیچر اور پنکھے بھجوا سکتا ہے۔ اکتوبر میں تاجکستان میں ہونے والی فرنیچر کی نمائش میں پنجاب بھر پور شرکت کرے، ہرممکن تعاون دیں گے۔سفیر تاجکستان نے کہاکہ ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے پنجاب 500ہنرمند افراد تاجکستان بھجوا سکتا ہے۔تاجکستان اور پاکستان برادر اسلامی ملک ہیں اور دونوں کی تہذیب و ثقافت یکساں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button