تازہ ترینسٹی

پنجاب: آرٹیفشل انٹیلیجنس کی بنیاد پر چالانز کا سلسلہ شروع

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے  آرٹیفشل انٹیلیجنس کی بنیاد پر چالانز کی تصویر بھی شئیر کی اور کہا کہ ٹیکنالوجی کے استعمال سے گورننس میں بہتری لائی جا رہی ہے۔

پنجاب کی سیف سٹی اتھارٹیز کی جانب سے آرٹیفشل انٹیلیجنس کی بنیاد پر چالانز کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔

خود کار نظام کے تحت ٹریفک قوانین کی 19 خلاف ورزیوں پر چالان ہورہے ہیں اور اب کوئی بھی کسی بھی ٹریفک کی خلاف ورزی پر آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم سے بچ نہیں پائے گا۔

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے کہا کہ آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم سے قوانین کی خلاف ورزیوں پر بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم سے ہیلمٹ ٹینکی پر رکھنے، بازو میں لٹکانے پر بھی چالان ہو رہا ہے، خلاف ورزی نوٹ ہونے پر وائیلٹرز کو بذریعہ ایس ایم ایس میسج مطلع کیا جاتا ہے۔

سی ٹی او لاہور نے تمام شہریوں کو ٹریفک قوانین کی پاسداری یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم اور جدید ٹیکنالوجی سے زیادہ سے زیادہ استفاده کیا جا رہا ہے اور اس سے منظم ٹریفک کا حصول بھی ممکن ہوگا۔

عمارہ اطہر کا ای چالان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اگست میں سیٹ بیلٹ پر 13ہزار 655 وائیلٹرز کو ای چالان ٹکٹس جاری کردیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button