پاکستانسٹی

”لہور لہور اے“ کلچرل فیسٹیول 2023 اکتوبر کے آخری ہفتے میں منعقد ہوگا

لہور لہور اے فیسٹیول کے پروگرام جیلانی پارک، ایکسپو، پلاک، الحمرا، لارنس گارڈن اور حضوری باغ میں ہونگے

کلچرل فیسٹیول میں ڈپلومیٹ اور کاروباری ٹائیکونز کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی.لہور لہور اے فیسٹیول میں موسیقی، آرٹ پروگرامز، فوڈ سٹالز، تھیٹرز، سپورٹس ایونٹس، ایکسپو ایکسپورٹ کانفرنس ودیگر پروگرام ہونگے.کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا

لاہور (خبر نگار) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیرصدارت ”لہور لہور اے“ کلچرل فیسٹیول 2023کی پلاننگ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ سیکرٹری ٹورازم پنجاب آصف بلال لودھی نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر کمشنر لاہور نے کہا کہ ”لہور لہور اے“ کلچرل فیسٹیول 2023 اکتوبر کے آخری ہفتے میں منعقد ہوگا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ لہور لہور اے فیسٹیول کے پروگرام جیلانی پارک، ایکسپو، پلاک، الحمرا، لارنس گارڈن اور حضوری باغ میں ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ کلچرل فیسٹیول میں ڈپلومیٹ اور کاروباری ٹائیکونز کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ سیکرٹری پنجاب آصف بلال لودھی نے کہا کہ لہور لہور اے کلچرل فیسٹیول میں پورے لاہور کے تمام کاروباری حلقوں کو شامل کیا جائیگا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ فیسٹیول میں لاہور کی تاریخ، ثقافت اورخوبصورتی کو اجاگر کیا جائیگا۔پورا لاہور شامل ہوگا۔ تمام پروگراموں میں شہریوں کی شرکت اوپن ہوگی۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ لہور لہور اے فیسٹیول میں موسیقی، آرٹ پروگرامز، فوڈ سٹالز، تھیٹرز، سپورٹس ایونٹس، ایکسپو ایکسپورٹ کانفرنس ودیگر پروگرام ہونگے۔ اجلاس میں ڈی سی لاہور رافعہ حیدر، ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف، ڈی جی پی ایچ اے طاہر وٹو، ای ڈی الحمراطارق محمود، محمدطارق بسرا ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب، رافعہ سید ٹی ڈیپ، سی سی او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحبدین، سی او ایم سی ایل سید علی عباس بخاری، کلیم یو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button