پاکستانسٹی

سکھ مذہب کے چوتھے گرو رام داس صاحب کے 489 نویں جنم دن کے موقع پرجنم استھان گوردوارہ چونا منڈی لاہور میں تقریبات

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر اے ایس پی گلبرگ سیدہ شہربانو کی تقریب میں خصوصی شرکت۔

پاکستان میں مقیم تمام شہریوں کے حقوق یکساں، سکھ کمیونٹی کے اہم دن کے موقع پر انکے ساتھ اظہار یک جہتی کیا۔سکھ سمیت تمام اقلیتی شہریوں کو خدمات کی باآسانی فراہمی کیلئے تمام اضلاع میں میثاق سنٹرز بھی قائم کئے گئے ہیں، سیدہ شہربانو

لاہور (خبر نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر اے ایس پی گلبرگ سید ہ شہربانو نے اندرون لاہورچونا منڈی اعظم مارکیٹ میں قائم تاریخی گوردوارے کا دورہ کیا اور سکھ مذہب کے چوتھے گرو رام داس صاحب کے 489 نویں جنم دن کے موقع پر منعقدہ تقریبات میں شرکت کی۔ اے ایس پی سیدہ شہربانو نے پنجاب پولیس کی نمائندگی کرتے ہوئے اہم مذہبی تقریب میں سکھ شہریوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کیا، سکھ شہریوں کے ساتھ وقت گذارا، بین المذاہب ہم آہنگی کا پیغام اجاگر کیا۔ اے ایس پی سیدہ شہربانو نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں بسنے والے تمام شہریوں کے حقوق یکساں ہیں، سکھ سمیت تمام اقلیتی مذاہب کے شہریوں کی جان ومال اور مذہبی مقامات کی فول پروف سکیورٹی پنجاب پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلے میں تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایاجارہا ہے۔ اے ایس پی سیدہ شہربانو نے سکھ شہریوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب پولیس صوبہ بھر میں موجود مقدس سکھ مذہبی مقامات کے فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنا رہی ہے، ہر برس دنیا بھر سے آنے والے لاکھوں سکھ زائرین کو بہترین سکیورٹی فراہم کی جاتی ہے۔

سکھ سمیت تمام اقلیتی شہریوں کو خدمات کی باآسانی فراہمی کیلئے تمام اضلاع میں میثاق سنٹرز بھی قائم کئے گئے ہیں، سیدہ شہربانو نے کہاکہ سکھ شہریوں اور زائرین کی سہولت کیلئے مزید اقدامات جاری رہیں گے۔ اے ایس پی سیدہ شہربانو نے گوردوارہ میں گرو رام داس صاحب کے جنم دن کی مناسبت سے منعقدہ مختلف پروگرامز میں شرکت کی۔
چیئرمین بابا گرو نانک جی ویلفیئر سوسائٹی پاکستان اور پروگرام کے میزبان سردار بشن سنگھ سمیت دیگر افراد نے سکھ مذہب کے

چوتھے گروشری رام داس صاحب کی حیات، افکاراور مسلم سکھ سانجھ کو بڑھانے بارے گفتگو کی۔انہوں نے کہاکہ پنجاب پولیس نے سکھ مذہبی مقامات کو ہمیشہ فول پروف سکیورٹی فراہم کی ہے جس پر سکھ کمیونٹی کے تمام افراد شکر گذار ہیں، اس موقع پر اے ایس پی سیدہ شہربانو نے بھی سکھ شہریوں سے خطاب کیا، دورے کے اختتام پر انہیں روایتی چادر پہنائی گئی اور یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button