سٹیسیاست

پٹرول اور ڈالر سستا ہونے کے اثرات عوام تک براہ راست منتقل کیے جائیں

کمرتوڑ مہنگائی،معاشی بدحالی اوربجلی، گیس،پانی کے بلوں نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں۔

حکومتی ادارے اپنا مثبت کردار ادا کریں اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کریں۔ ٹرانسپورٹ کے کرایوں، آٹا، چینی، گھی سمیت دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے۔امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ

لاہور ( خبر نگار ) امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ پٹرول اور ڈالر سستا ہونے کے اثرات عوام تک براہ راست منتقل کیے جائیں۔ ڈالر اورپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی راتوں رات مہنگائی کا طوفان امڈ آتا ہے، ہر چیز مہنگی کر دی جاتی ہے لیکن ڈالر اور پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کے اثرات عوام تک منتقل نہیں کے جارہے ہیں جو حکومتی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ گذشتہ پانچ سالوں میں مہنگائی نے عام آدمی کر بھرکس نکال دیا ہے۔ لوگوں کے پاس دو وقت کی روٹی کھانے کے وسائل کم پڑ چکے ہیں، بجلی، گیس اور پانی کے بلوں نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں۔ اگر گزشتہ چھ ماہ کے بعد ڈالر اور پیٹرول کی قیمتیں موجودہ مہنگائی کے تناسب سے آٹے میں نمک کے برابر کم ہوئی ہیں تو عوام کوان قیمتوں میں کمی کے ثمرات بھی ملنے چاہیے،ٹرانسپورٹ کے کرایوں، آٹا، چینی، گھی سمیت دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے۔ امیر لاہور نے مزید کہا کہ چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کے باعث بازاروں میں من مانی قیمتیں وصول کی جا رہی ہیں۔ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈالر اورپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست عوام کو پہنچانے کے لئے حکومتی ادارے فوری طور پر اقدامات کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں ڈالر اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد مہنگائی کی شرح میں کمی نہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button