پاکستانجرم و سزاسٹی

سنٹرل پولیس آفس: ہیڈ کانسٹیبل سے اے ایس آئی پروموٹ ہونے والے افسران کے اعزاز میں تقریب

اپنے اختیارات کو شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور خدمت خلق کیلئے موثر طور پر استعمال کریں۔ ڈاکٹر عثمان انور

آئی جی پنجاب نے اے ایس آئی پروموٹ ہونے والے لاہور پولیس کے 50 اہلکاروں کو نئے عہدے کے رینک لگائے۔ نئے عہدے کی ذمہ داریوں سے عہدہ برآء ہونے کیلئے سخت محنت و جدید پولیسنگ کو شعار بنائیں۔ آئی جی پنجاب

لاہور (خبر نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق محکمانہ ترقی ہر افسر و اہلکار کا بنیادی حق ہے جو انہیں بلا تاخیر دیا جارہا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ محکمانہ ترقی درحقیقت پیشہ ورانہ ذمہ داریوں میں اضافے کی عکاس ہے لہذا ترقی پانے والے افسران و اہلکار پہلے سے زیادہ محنت اور فرض شناسی کو اپنا شعار بنائیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ نئے عہدے کی ذمہ داریوں سے عہدہ برآء ہونے کیلئے سخت محنت و جدید پولیسنگ کو شعار بنائیں اور اپنے اختیارات کو شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور خدمت خلق کیلئے موثر طور پر استعمال کریں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ محکمانہ ترقی کا فائدہ پہلے سے زیادہ اچھی پرفارمنس کی صورت شہریوں کو منتقل کریں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ صوبائی دارالحکومت سے منظم جرائم اور منشیات کی برائی کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے۔ آئی جی پنجاب نے مزیدکہا کہ اقلیتوں، خواتین، بچوں اور دیگر کمزور طبقات کو ہر ممکن مدد، تعاون سماجی تحفظ اور تعاون فراہم کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں لاہور پولیس کے ترقی پانے والے 50ہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئی کے رینک لگانے سے قبل منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔
سنٹرل پولیس آفس: ہیڈ کانسٹیبل سے اے ایس آئی پروموٹ ہونے والے افسران کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی جس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی نے اے ایس آئی پروموٹ ہونے والے لاہور پولیس کے 50 اہلکاروں کو نئے عہدے کے رینک لگائے۔تقریب میں پروموٹ ہونے والے اے ایس آئیز کے بچوں، اہلخانہ اور عزیز و اقارب کی خصوصی طور پر شرکت کی۔ آئی جی پنجاب کی ترقی پانے والے اے ایس آئیز اور انکے عزیز و اقارب کو مبارک باد دی، بچوں سے اظہار شفقت کیا۔ آئی جی پنجاب کی اے ایس آئی عہدے پر ترقی پانے والے اہلکاروں کو مزید تندہی سے فرائض ادائیگی کی ہدایت کی۔آئی جی پنجاب نے مزیدکہا کہ میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق تمام اضلاع اور رینک پر محکمانہ ترقی کا عمل جاری ہے۔اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی، ایس ایس پی آپریشنز علی رضا، ایس ایس پی ایڈمن لاہور عاطف نذیر، اے آئی جی ڈسپلن احسن سیف اللہ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button