پاکستانسٹیکاروبار

لاہور چیمبر میں ایس ای سی پی کلینک قائم کردیا گیا

لاہور چیمبر ٹیکس کلینک سے پہلے ہی لاہور چیمبر کے ہزاروں ممبران مستفید ہوچکے ہیں: صدر لاہور چیمبر کاشف انور

لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے تعاون سے ایس ای سی پی کلینک قائم کردیا ہے جو لاہور چیمبر کے ممبران کو ریگولیٹری معاملات پر مشاورت فراہم کرے گا۔ لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے کہا کہ ایس ای سی پی کلینک کا قیام بہت اہم قدم اور لاہور چیمبر کی ان کوششوں کا حصہ ہے جو وہ اپنے ممبران کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کرنے کے لیے کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کلینک کے ذریعے لاہور چیمبر کے ممبران کو سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے آفیشلز تک براہ راست رسائی حاصل ہوگی اوراپنے مسائل کا موثر اور فوری حل مل سکے گا۔ کاشف انور نے کہا کہ لاہور چیمبر کے ٹیکس کلینک سے پہلے ہی ہزاروں ممبران فائدہ اٹھاچکے ہیں۔ لاہور چیمبر ای ای سی پی کلینک ہر جمعرات کے روز لاہور چیمبر کے ممبران کو کمپنی رجسٹریشن ، کارپوریٹ قوانین کی تعمیل اور ریگولیٹری ضروریات کے متعلق آگاہی و مدد فراہم کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ قدم کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے لاہور چیمبر کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔مزید برآں لاہور چیمبر نے ایزی فائل پورٹل،کارپوریٹ کمپلائنس اور کمپنیوں کی ریگولرائزیشن اسکیم 2024 پر ایک آگاہی سیشن بھی منعقد کیا۔ ایل سی سی آئی کے صدر کاشف انور نے آگاہی سیشن کی صدارت کی جبکہ ایس ای سی پی لاہور کے رجسٹرار/انچارج شہباز سرور ، ان کی ٹیم، حسیب اللہ خان اور دیگر ماہرین نے اس موقع پر اظہار خیال کیا۔ کاشف انور نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اپنے ممبران کو نئی حکومتی پالیسیوں اور ان کے نفاذ پر رہنمائی فراہم کرنے کی مسلسل کوشش کر رہا ہے۔ اس سیشن کا مقصد ایس ای سی پی کی طرف سے متعارف کرائے گئے نئے بزنس ایپلیکیشن پورٹل ایزی فائل کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کرنا تھا۔انہوں نے لاہور چیمبر کے ممبران کو ایزی فائل پورٹل اور کارپوریٹ کمپلائنس اور کمپنیوں کی ریگولرائزیشن اسکیم 2024 کے مختلف پہلوو¿ں کے بارے میں آگاہ کرنے کے لئے شہباز سرور اور حسیب اللہ خان کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نان فنکشنل یا ڈیفالٹر کمپنیوں کو بغیر کسی جرمانے کے 15 ستمبر 2024 تک اپنی گمشدہ ریٹرن جمع کرانے کی محدود وقت کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔لاہور چیمبر کے صدر اور دیگر ماہرین نے ایزی فائل پورٹل، ایک جدید اور صارف دوست آن لائن فائلنگ پورٹل کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button