پاکستانتعلیمسٹی

یوواس: بین الاقوامی پولٹری ایکسپو اور پولٹری سائنس کانفرنس 2024 کے انتظامات کا جائزہ اجلاس کا انعقاد

پولٹری سائنس کانفرنس کے لیئے کیئے گئے انتظا مات کے بارے میں اجلاس کو آ گاہ کیا۔

لاہور(خبر نگار) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہوراورپاکستان پولٹری ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام 26 سپتمبر 2024 کو لاہور کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہونے والی بین الا قوا می پولٹری ایکسپو اور پولٹری سائنس کانفرنس کے انتظامات کا جا ئزہ لینے کے لیئے گذشتہ روز اجلاس کا انعقاد سٹی کیمپس میں ہوا۔ جس کی صدارت وائس چانسلرمیری ٹورئیس پروفیسر ڈاکٹرمحمد یونس(تمغہ امتیاز) نے کی جبکہ دیگر اہم شخصیات میں کنوینر پولٹری سائنس کانفرنس ڈاکٹر حنیف نذیر چوہدری، ڈائریکٹر یواس ما ئکرو بیا لو جی انسٹی ٹیو ٹ پروفیسر ڈاکٹر آفتاب احمد انجم کے علاوہ یونیورسٹی سے مختلف انتظا می کمیٹیو ں کے کنوینرز اور سیکرٹریو ں نے شر کت کی اور پولٹری سائنس کانفرنس کے لیئے کیئے گئے انتظا مات کے بارے میں اجلاس کو آ گاہ کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے
ہو ئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس نے کہا کہ ویٹر نری یونیورسٹی بین الا قوا می پولٹری سائنس کانفرنس 2024 کو کامیاب بنا نے کے لیئے ہر ممکنہ تعاون کرنے کے لیئے آما دہ ہے۔ڈاکٹر حنیف نذیر چوہدری نے انٹر نیشنل پولٹری سائنس کانفرنس کے اغرا ض ومقا صد بیا ن کیئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button