سٹیسیاست

مرکزی مسلم لیگ ملک سے ناامیدی اور مایوسی کا خاتمہ کرکے امید کی کرن پیدا کرے گی

لاہور(خبر نگار) پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے زیر اہتمام تنظیمی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ مرکزی مسلم لیگ وسطی پنجاب کے صدر شیخ فیاض نے مسلم لیگ ہاؤس میں تنظیمی اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک ہم نے لازوال قربانیوں سے حاصل کیا ہے۔ ملک و قوم کے ساتھ کسی کو کھلواڑ کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔ آئی پی پیز سے کیے گئے معاہدوں نے قوم کا بھرکس کا نکال دیا ہے۔ خدمت کی سیاست کے مشن کو اپنا شعار بنایا ہے۔ یونین کونسل کی سطح پر کارکنان کی تربیت کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ مرکزی مسلم لیگ اپنے ہر کارکن کو ملک و قوم کے لیے کارآمد بنانا چاہتی ہے۔ ملک کو نظریاتی اور جغرافیائی محاز پر درپیش چیلنجز سے نپٹنے کے لیے مرکزی مسلم لیگ جلد لائحہ عمل پیش کرے گی۔ مرکزی مسلم لیگ کے تنظیمی اجلاس میں جنرل سیکرٹری لاہور ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی سمیت تمام پی پی صدور اور جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر وسطی پنجاب کے صدر شیخ فیاض نے لاہور کے تنظیمی ڈھانچے میں تبدیلی کرتے ہوئے۔ عمر فاروق گجر کو تحصیل شالیمار، معاذ اشتیاق تحصیل لاہور، حافظ نوید تحصیل ماڈل ٹاؤن، احمد یاسین کو تحصیل رائیونڈ اور عمر عبد العزیز کو تحصیل کینٹ کا جنرل سیکرٹری مقرر کر دیا۔ اس کے علاؤہ حافظ احمد کو تعلقات عامہ لاہور کا کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری لاہور ڈاکٹر مزمل اقبال نے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور سے نئی تحریک کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔ یونین کونسل لیول پر کارکنان کو منظم کریں گے آئند آنے والے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے۔ہمارا ہر کارکن مرکزی مسلم لیگ کا پیغام لیکر ایک ایک گھر تک پہنچے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button