سٹیسیاست

جو لوگ اس وقت عدم استحکام پیدا کر ر ہے ہیں وہ ڈھکے چھپے نہیں ہیں۔ 9 مئی کا حادثہ اس کا منہ بولتا ثبوت ہے لیکن آج تک ان کا مواخذہ نہیں ہو سکا۔سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان

دینی مدارس سے منسلک طلبہ واساتذہ محب وطن ہیں اور ہمیشہ دھشت گردی کے خلاف آواز بلند کرتے رہے ہیں۔ سپیکر ملک محمد احمد خان
لاہور (خبرنگار) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی قرآن کالج و ادارۃ الالصاح 500 فتووں اور 20 کتابوں کی تقریب رونمائی میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں استحکام اور امن و اماں کے لیے علماء کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے۔ کوئی دینی مدرسہ ایسا نہیں جو پاکستان کے آئین اور قانون سے ماوراء ہے۔ انہوں نے کہا کہ دینی مدارس سے منسلک طلبہ و اساتذہ محب وطن ہیں اور ہمیشہ دھشت گردی کے خلاف آواز بلند کرتے ہیں۔ جو لوگ اس وقت عدم استحکام پیدا کر رھے ہیں وہ ڈھکے چھپے نہیں ہیں۔ سپیکر نے کہا کہ 9 مئی کا حادثہ اس کا منہ بولتا ثبوت ہے لیکن آج تک ان کا مواخذہ نہیں ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں تعلیم و تربیت، دعوت نبوی کے طریقے سے ہی ممکن ہے۔ ملک محمد احمد خان نے کہا کہ قائمہ کمیٹیوں میں علماء کرام کی خصوصی نشست ہونی چاہیے ۔علماء کرام کو قانون سازی میں شامل کرنا بہت ضروری ہے اس پر میں اپنی مکمل رائے دوں گا۔ اس تقریب میں پاکستان کے بڑے علماء کرام کی فتوی کمیٹی بھی بنائی گئی۔قران کالج سے گریجویٹ ہونے والے طلبہ کو حسن کارکردگی کی بنیاد پر پانچ عمرے کے ٹکٹ دیے گئے اور بہترین کارکردگی پر اساتذہ کرام میں چھ موٹر سائیکلیں اور30 طلبہ کو لیپ ٹاپ دیے گئے ۔ادارے میں میٹرک سے ماسٹرز کے 1710 طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں۔ اس تقریب میں چیف جسٹس گلگت بلتستان سردار محمد شمیم خان کی خصوصی شرکت کے علاوہ مفتی جماعت حافظ عبدالستار حماد ،حافظ مسعود عالم چیئرمین ادارہ اصلاح ٹرسٹ، پاکستان کے نامور محقق ارشاد الحق عصری بھی موجود تھے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button