پاکستانتازہ ترینسٹیکھیل

شاداب خان کے بابر اعظم کی تعریفوں کے انبار

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے کہا ہے کہ بابر اعظم اگر دوستی یار میں کھلاڑی شامل کرتا تو وہ سب سے پہلے اپنے بھائیوں کو شامل کرتا، ویرات کوہلی نے تمام ریکارڈز حاصل کرلئے ،لیکن بابر اعظم اب بھارتی کھلاڑی کے ریکارڈز حاصل کرنے جارہا ہے،کوئی بھی میری جگہ کوئی لے گا اس کا خوف کبھی دل میں نہیں رہا۔

قومی ٹیم کے نائب کپتان نے کہا کہ آل راونڈر ہونے کے ناطے بیٹنگ اور باولنگ دونوں پر فوکس رکھنا پڑتا ہے، آج کل کی کرکٹ تیز ہے اس کی وجہ سے تینوں چیزوں پر آل راونڈر کو محنت کرنی پڑتی ہے،

مینجمنٹ جب کسی سینئر کھلاڑی کو آرام دینا چاہتی ہے تو وہ ہمارا بہتر ہی سوچتی ہے، ثقلین مشتاق کی کوچنگ سے سپنرز کو بہت فائدہ ہوا۔فاسٹ باولر کوچ سپنرز کو اس طرح نہیں بتا سکتا جس طرح ایک سابق سپنر بتاسکتے۔

میں تو اکثر انجرڈ رہتا ہوں ری ہیب کے دوران بھی کبھی نہیں سوچتا کہ یہ میری جگہ لے گا، میری نیت ہمیشہ سب کے لئے صاف ہے ،میں شائد واحد ہونگا جو کسی اچھی پرفارمنس دینے والے سپنر کو خود چانس دلوائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button