وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حضرت عبداللہ شاہ غازی کی درگاہ پر حاضری دی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے عبداللہ شاہ غازی کے عرس کی 3 روزہ تقریبات کے اختتام پر مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔
انہوں نے کہا کہ گندم کی خریداری کرلی ہے، سندھ 70 فیصد گیس پیدا کرتا ہے، اس پر پہلا حق سندھ کا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ 2008ء کے مقابلے آج امن و امان کے حالات بہت بہتر ہیں لیکن کچھ مسائل ہیں. اب کراچی میں امن ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ 2 ماہ میں انتخابات ہوجائیں گے، اگلے وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہوں گے۔