سٹیسیاست

یوم دفاع پاکستان 6 ستمبر کو شایان شان و بھرپور انداز سے منایا جائے گا ۔ محمد علی رندھاوا

کمشنر لاہور نے ہلال استقلال تقریب کی ریہرسل کا جائزہ لیا۔ ڈی سی لاہور اور سی او ایم سی ایل بھی ہمراہ تھے

لاہور (خبر نگار) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ یوم دفاع پاکستان 6 ستمبر کو شایان شان و بھرپور انداز سے منایا جائے گا۔ گرینڈ ہلال استقلال تقریب کل صبح 9بجے ٹاون ہال میں منعقد ہوگی۔ کمشنر لاہور نے ہلال استقلال تقریب کی ریہرسل کا جائزہ لیا۔ ڈی سی لاہور اور سی او ایم سی ایل بھی ہمراہ تھے۔ کمشنر لاہور نے یوم دفاع کی تقریبات روایتی جوش و جذبے سے منانے کے لیے تیاریوں کا جائزہ لیا۔ بچوں کے بینڈ دستے نے خوبصورت ڈرم بیٹنگ سے مہمانوں کا استقبال کیا۔ کمشنر لاہور نے استقلال پریڈ کا معائنہ کیا اور ملی نغمے گانے والے بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ باوقار اور خودار اقوام اپنے ہیروز کوہمیشہ یاد رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہادری، قربانی اور قوم کی یکجہتی کے بنیاد پر 6ستمبر پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ روشن رہے گا۔ کمشنرلاہورنے کہا کہ یوم دفاع کی مناسبت سے حکومتی و شہری سطح پر مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ یوم دفاع کی نسبت سے بہادر قوم کو ملنے والے ہلال استقلال پرچم تقریب کا انعقاد ٹاو¿ن میں ہوگا۔ کمشنر لاہورنے کہا کہ تقریب میں افواج پاکستان و پولیس کے شہداءکی فیملیز کو مدعو کیا جائے گا۔٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button