سٹیسیاست

چیف سیکرٹری پنجاب کے ایل ڈی اے دورے کے بعد کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے کی زیر صدارت ایل ڈی اے کے مختلف ونگز کا اجلاس

چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے دی گئی ہدایات پر افسران سے ایکشن پلان طلب۔

افسران دن رات کام کریں،ریکارڈ کی سفٹنگ میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام ہاؤسنگ ڈائریکٹرزاپنے ونگ کی سفٹنگ کے ذمہ دار ہو ں گے‘ رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر شیئر کریں۔ کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے

لاہور(خبر نگار) کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت گزشتہ روز ایل ڈی اے کے مختلف ونگز کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب کے ایل ڈی اے کے وزٹ کے دوران دی گئی ہدایات پر افسران سے ایکشن پلان طلب کیا گیا۔کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے تمام ہاؤسنگ ڈائریکٹرز کو ٹاسک سونپ کر ٹائم لائن دیدی۔کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کا کہنا تھا کہ ہاؤسنگ کے تمام ڈائریکٹر اپنے اپنے ونگ کی سفٹنگ کا خود زمہ دار ہیں اور ٹائم لائن کے مطابق تمام افسران اپنے اپنے ڈائریکٹوریٹ کے ریکارڈ کی سفٹنگ یقینی بنائیں۔انہوں نے افسران کو احکامات جاری کئے کہ تمام افسران دن رات کام کریں‘ریکارڈ کی سفٹنگ میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور روزانہ کی بنیاد پر سفٹنگ کی اپڈیٹ رپورٹ پیش کی جائے۔ کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے نے اے ڈی سی آر، ماڈل ٹاؤن اور سٹی کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ایل ڈی اے افسران سے مل کر میوٹییشن کے کام کو جلد مکمل کرنے کی احکامات بھی جاری کئے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹر، ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ، ایڈیشنل ڈی جی یو پی، ایڈیشنل ڈی جی کچی آبادیز، ڈائریکٹر ایڈمن، ڈائریکٹر آئی ٹی،فنانس، ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈکوارٹر، ڈائریکٹر سی اینڈ آئی اور ہاؤسنگ کے تمام ڈائریکٹرز موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button