سٹیسیاست

کمشنر لاہور کی زیرصدارت نوٹیفکیشن کے مطابق سموگ لاک ڈاون کے حوالے سے اجلاس منعقد

حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق مارکیٹس ہفتہ اتوار کو مکمل بند رہیں گی۔

10، 11 اور 12نومبر کو بینکس، سرکاری و نجی دفاتر، تمام تعلیمی ادارے اور پارکس بند رہیں گے. کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا
لاہور (خبر نگار)کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیرصدارت نوٹیفکیشن کے مطابق سموگ لاک ڈاون کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق مارکیٹس ہفتہ اتوار کو مکمل بند رہیں گی۔ 10، 11 اور 12نومبر کو بینکس، سرکاری و نجی دفاتر، تمام تعلیمی ادارے اور پارکس بند رہیں گے۔ تمام دنوں میں شادی ہالز کھلے رہیں گے شہری دعوت نامہ ہمراہ رکھیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ حکومت پنجاب نے شہریوں کی اشد ضرورت و سہولت کیلئے شادی ہالز کو استثنیٰ دیاہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ مینو فیکچرنگ کیلئے تمام صنعتیں کھلے رہیں گی۔ لیکن فیکٹری آوٹ لیٹس و سیل پوائنٹس مکمل بند ہونگے۔ ٹریفک محدودترین رکھنے کیلئے پولیس چیک پوسٹ پر چیک کرے گی۔ تاجران سے اپیل کی گئی ہے کہ جمعہ کو وہ رضاکارانہ طور پر مارکیٹس بند کر سکتے ہیں۔نوٹیفکیشن کا اطلاق ہفتہ و اتوار کو ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نوٹیفکیشن کے نفاذ کیلئے شہر میں ٹریفک موو منٹ کو محدود ترین کیا جائیگا۔ تمام ٹیک اویز مکمل بند ہونگے۔ہوم ڈلیوری کی اجازت ہے۔ شہری کسی الجھاو کی صورت پر ڈی سی آفس سے رابطہ کریں۔راہنمائی لیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ نوٹیفکیشن میں مزکور تواریخ میں اور مزکور پابندیوں کے مطابق سختی سے اطلاق کیا جائیگا۔ ترجمان کمشنر لاہور کے مطابق سموگ کی وجہ سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سختی کا نفاذ 11اور 12 نومبر کو ہو گا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ نوٹیفکیشن کے مطابق مارکیٹیں، شاپنگ مالز، دکانیں، ہفتہ، اتوار بند رہیں گی۔محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اجلاس میں ڈی سی لاہور رافعہ حیدر، ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف، ایڈیشنل کمشنر حامد ملہی، تمام اضلاع کے ڈی سیز اور ڈی پی اوز نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button