پاکستانجرم و سزاسٹیسیاست

وزیر اعلی آفس میں 05 اے ایس پیز کو ایس پی کے عہدے کے رینک لگانے کی تقریب

وزیراعلی پنجاب محسن نقوی اور انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے ترقی پانے والے پولیس افسران کو رینک لگائے، ترقی پانے والے افسران کے اہل خانہ کو بھی تقریب میں خصوصی طور پر مدعو کیا گیا،

لاہور(خبر نگار) وزیر اعلی آفس میں 05 اے ایس پیز کو ایس پی کے عہدے کے رینک لگانے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی اور انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے ترقی پانے والے پولیس افسران کو رینک لگائے، ترقی پانے والے افسران کے اہل خانہ کو بھی تقریب میں خصوصی طور پر مدعو کیا گیا،اے ایس پی سلمان ظفر، تیمورخان، بشریٰ نثار، سدرہ خان اور منزہ کرامت کو ایس پی عہدے کے رینک لگائے گئے، وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ترقی پانے والے پولیس افسران کو مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کااظہار کیا، محسن نقوی نے کہا کہ ترقی پولیس سمیت ہر افسر و اہلکار کا حق ہے، پروفیشنل، محنتی اور دیانتدار افسران کی حوصلہ افزائی جاری رکھیں گے،

وزیر اعلی پنجاب نے مزید کہا کہ پولیس افسران کو اپنی تمام تر صلاحیتیں عوام کی خدمت اور ان کے مسائل حل کرنے کے لئے صرف کرنی چاہئیں، پولیس کو عوام کی توقعات پر پورا اترنا ہے اور اسی سے تھانہ کلچر تبدیل ہوگا، تقریب میں ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقارحمید، ایڈیشنل آئی جیز،سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ، سیکرٹری وزیراعلیٰ اور اعلیٰ پولیس حکام نے بھی شرکت کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button