پاکستانسٹیسیاست

سموگ سے بچاﺅ اور سائیکلنگ کلچر کے فروغ کیلئے لاہور میں اینٹی سموگ فیملی سائیکل رائیڈ ایونٹ کا انعقاد

ایونٹ کمشنر آفس لاہور اورایل ڈبلیو ایم سی کے اشتراک سے منعقد کیا گیا

فیملی سائیکل رائیڈ ایونٹ میں کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔.
سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین نے شرکا کو خوش آمدید کہا

لاہور (خبر نگار) سموگ سے بچاﺅ اور سائیکلنگ کلچر کے فروغ کیلئے لاہور میں اینٹی سموگ فیملی سائیکل رائیڈ ایونٹ کا انعقاد کیا گیا۔ ایونٹ کمشنر آفس لاہور اورایل ڈبلیو ایم سی کے اشتراک سے منعقد کیا گیا۔ فیملی سائیکل رائیڈ ایونٹ میں کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین نے شرکا کو خوش آمدید کہا۔ سائیکل ریلی نے لبرٹی چوک تا صدیق سنٹر اور واپس لبرٹی چوک تک سائیکلنگ ٹریک مکمل کیا۔ اس موقع پر کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ ایسے ایونٹس کا مقصد فضائی آلودگی میں کمی لانا اور مثبت سرگرمیوں کا فروغ ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ سموگ کے تدارک کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی کے عملی اقدامات قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی ماحول دوست اقدامات میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔ ہائی ائر کوالٹی انڈیکس ایریاز میں ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے سڑکوں کی واشنگ اور پانی کا چھڑکاﺅ جاری ہے۔ شہر کی اہم شاہراہوں پر سائیکل سٹینڈز اور سائیکل ٹریکس بنا رہے ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ میڈیا اور شہری سموگ کا سبب بننے والے عوامل کی نشاندہی کریں۔ فوراً ایکشن ہوگا۔کسی فیکٹری یا بھٹے سے کالا دھواں نکلے گا۔ اس پر سیلنگ ہوگی اور مقدمہ درج بھی ہوگا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ معزز عدالت کا واضح حکم ہے کہ انسداد سموگ آگاہی دیں۔ خلاف ورزی پر سخت کاروائی کریں۔ تمام سائیکل کمپنیاں آئیں۔ ان کو شہر میں بہترین جگہیں فراہم کریں گے۔ کمشنر لاہورنے کہا کہ شہریوں کیلئے سڑکوں پر سائیکل چلانے کیلئے آسانیاں پیدا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اینٹی سموگ سائیکل رائیڈ میں سائیکلنگ فیڈریشن، سائیکلنگ کلبز کے ممبران اور بڑی تعداد میں شہریوں کی شرکت ایونٹ کی کامیابی کا ثبوت ہے۔ سائیکلنگ ایونٹ میں حصہ لینے والے افراد نے ایونٹ کو صحت بخش اور مفید قرار دیا۔ اینٹی سموگ فیملی سائیکل رائیڈ میں اے سی ما ڈل ٹاون صاحبزادہ یوسف، ڈپٹی سی ای او فہد محمود، ڈپٹی سی ای او محمد اورنگزیب ، ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز و افسران، پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن ، لاہور کے تمام سائیکلنگ کلب سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے سائیکل رائیڈ میں شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button