پاکستانسٹیسیاست

مزار بی بی پاکدامن کی تزئین وآرائش وتوسیعی منصوبہ تکمیل کے قریب،وزیراعلیٰ محسن نقوی کا علی الصبح دورہ، منصوبے کو اسی ماہ مکمل کرنے کا حکم

مزار کی تزئین و آرائش اور توسیعی منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لیا، مزار کے توسیعی حصوں کا وزٹ کیا،مزار کے مرکزی حصے اور گنبد کی تزئین و آرائش کے کام کا مشاہدہ کیا. وزیراعلیٰ محسن نقوی کی مزار پر ملک کی ترقی، خوشحالی،استحکام،سا لمیت،امن اور مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا

لاہور(خبر نگار) مزار بی بی پاکدامن کی تزئین وآرائش وتوسیعی منصوبہ تکمیل کے قریب ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے علی الصبح مزار بی بی پاکدامن کاتفصیلی دورہ کیا۔ صوبائی وزیر اوقاف اظفر علی ناصر بھی ہمراہ تھے۔ وزیراعلی محسن نقوی نے مزار بی بی پاکدامن کے تزئین وآرئش وتوسیعی منصوبے کو جلد مکمل کرنے کا حکم دیا۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ تزئین وآرائش و توسیعی منصوبے کو اسی ماہ مکمل کیا جائے۔ وزیراعلی محسن نقوی نے مزار کی تزئین و آرائش اور توسیعی منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ وزیراعلی محسن نقوی نے مزار کے توسیعی حصوں کا وزٹ کیا اورمزار کے مرکزی حصے اور گنبد کی تزئین و آرائش کے کام کا مشاہدہ کیا۔ وزیراعلی محسن نقوی نے مرکزی گنبد سمیت دیگر گنبد کے فنشنگ ورک کا معائنہ کیا اور سیکرٹری تعمیرات ومواصلات کو ضروری ہدایات دیں۔ وزیراعلی محسن نقوی نے مزار کے تمام گنبد کو خوبصورت لائٹس سے روشن کرنے کی ہدایت بھی کی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مزار پر ملک کی ترقی، خوشحالی،استحکام،سا لمیت،امن اور مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی۔سیکرٹری تعمیرات و مواصلات نے مزار کی تزئین و آرائش اورتوسیعی منصوبے کی تکمیل کے بارے میں بریفنگ دی۔ سیکرٹری اوقاف،کمشنر لاہورڈویژن اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے-

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button