سٹیسیاست

زگ زیگ ٹیکنالوجی کو بند کرکے بھٹے چلانے پر بھٹوں کو مسمار کردیا جائے۔محمد علی رندھاوا

انسداد سموگ خلاف ورزی پر بروقت ایکشن غفلت پر افسران کےخلاف کاروائی کی ہدایت

لاہور (خبرنگار). کمشنرلاہور محمد علی رندھاوا نے انسداد سموگ خلاف ورزی پر بروقت ایکشن غفلت پر افسران کےخلاف کاروائی کی ہدایت کر دی۔ کمشنرلاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اہم اجلاس میں اقدامات و ہدایات جاری کرتے ہوئے فصلوں کی باقیات جلانے کیخلاف سخت ایکشنز کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹرز ایگریکلچر کی بجائے اے سیز کو فوکل پرسنز مقرر کردیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ زگ زیگ ٹیکنالوجی کو بند کرکے بھٹے چلانے پر بھٹوں کو مسمار کردیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سموگ شکایات و اطلاعات کیلئے ہیلپ لائن نمبر 042-111-425-725۔وٹس اپ نمبر 0328-9491760 اور سوشل میڈیا اکاونٹس پبلک کردیئے گئے ہیں۔کمشنر لاہور نے کہا کہ 24گھنٹوں میں شکایت کا ازالہ نہ ہونے پر کمشنر لاہور آفس خود ازالہ کروائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈی سیز ننکانہ و شیخوپورہ موٹروے سے مانیٹرنگ کو سخت ترین کریں۔ فصلوں کو آگ لگانے والوں کیخلاف موقع پر کاروائی کریں۔ تمام پائیرولسز پلانٹ سیل ہیں۔ کسی نے چلایا تو بلا تردد مسمار کردیا جائے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ شمالی لاہور و محمود بوٹی ایریا میں 12ٹیمیں صنعتی یونٹس چیکنگ کیلئے مقرر کردی گئیں۔ ڈی سیز و ڈی پی اوز کی سربراہی میں سکواڈز لاہور تا شیخوپورہ و ننکانہ صاحب موٹروے پر رات کو گشت کریں۔ کمشنر لاہور کو رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹریفک پولیس نے دھواں دینے والی 57سو گاڑیاں بند کی ہیں۔ ان کور ٹرالیز کے 13سو چالان کئے ہیں۔ کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ بند گاڑیوں کو ایکسائز کے تیار کردہ کمپاونڈ میں بند رکھا جائے۔ جب تک وہ مکمل کلیر نہ ہو۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ محکمہ ماحولیات جس صنعتی یونٹ کو سیل کریگا۔ اس کو ڈی سیل صرف عدالت کے حکم سے کیا جائیگا۔ جو صنعتی یونٹ خلاف ورزی پر سیل ہونے کے بعد خود ڈی سیل کرتا ہے اس کو مسمار کردیا جائیگا۔ شہری سموگ کا سبب بننے والے عوامل کی رابطہ نمبرز پر اطلاع کریں۔24گھنٹے میں کاروائی ہوگی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ چمنی سے کالا دھواں نکلنے پر اضلاع کے ڈی سیز خود ذمہ دارہونگے۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف، ڈی جی پی ایچ اے طاہروٹو، ڈی سی شیخوپورہ ڈاکٹر وقار، ڈی سی قصور محمد ارشد بھٹی، ڈی سی ننکانہ محمد ارشد، اے ڈی سی لاہور عمر مقبول، واسا، ایل ڈی اے، ہیلتھ افسران، ایل ڈبلیو ایم سی، پی ایچ اے، پولیس، محکمہ زراعت و دیگرافسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button