پاکستانجرم و سزاسٹیکاروبار

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے نجی ادارے (اینگرو کارپوریشن) کے وفد کی ملاقات

دوران ملاقات پنجاب پولیس اور اینگرو گروپ کے درمیان باہمی تعاون بڑھانے کیلئے ایم او یو سائن کرنے کا فیصلہ

اینگرو گروپ پنجاب پولیس کے فلاحی منصوبوں میں ہر ممکن معاونت اور تعاون فراہم کرے گا۔ آئی جی پنجاب پولیس تحفظ مراکز سماجی مشکلات کا شکار شہریوں کی مدد اور بحالی میں قابل ستائش کردار ادا کر رہے ہیں۔ سینئر وائس پریذیڈنٹ سید ظہیر مہدی

لاہور (خبر نگار، کرائم رپورٹر )انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹرعثمان انور سے نجی ادارے (اینگرو کارپوریشن) کے وفد نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی، سینئر وائس پریذیڈنٹ سید ظہیر مہدی کی قیادت میں آئے وفد میں عاصم سید، کرنل ضیا شاہ اور میجر جواد رضا خان شامل تھے۔ دوران ملاقات پنجاب پولیس اور اینگرو گروپ کے درمیان باہمی تعاون بڑھانے کیلئے ایم او یو سائن کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نجی ادارے (اینگرو کارپوریشن) کے وفد کو پنجاب پولیس کے پبلک سروس ڈلیوری پراجیکٹس بارے آگاہ کیا۔پنجاب پولیس شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ بطور کمیونٹی پولیس متعدد پبلک سروس ڈلیوری اقدامات کر رہے ہیں جس سے مشکلات کے شکار شہریوں کو سماجی تحفظ، تعاون اور راہنمائی حاصل ہو رہی ہے۔ سینئر وائس پریذیڈنٹ سید ظہیر مہدی نے کہاکہ پولیس تحفظ مراکز سماجی مشکلات کا شکار شہریوں کی مدد اور بحالی میں قابل ستائش کردار ادا کر رہے ہیں،پنجاب پولیس کے پبلک سروس ڈلیوری پراجیکٹس میں اینگرو گروپ ہر ممکن تعاون یقینی بنائے گا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب پولیس کے فلاحی منصوبوں میں اینگرو گروپ کی جانب سے ہر ممکن معاونت اور تعاون کی یقین دہانی کو خوش آئند قرار دیا۔ آئی جی پنجاب نے وفد میں شامل افسران کو پنجاب پولیس کے ڈیش بورڈ اور جدید پولیسنگ اقدامات بارے بھی آگاہ کیا۔ملاقات کے اختتام پر آئی جی پنجاب اور وفد کے سربراہ کے مابین یادگاری سووینئرز کا تبادلہ بھی کیا گیا۔ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس، ایڈیشنل آئی جی پنجاب، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب، سیالکوٹ اور بہاولنگر کے ڈی پی اوز بھی ملاقات میں موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button