پاکستانجرم و سزاسٹی

الحمرا آرٹ گیلری / پنجاب پولیس کے افسران کے تیار کردہ دلفریب آرٹ فن پاروں کی نمائش

نیشنل کالج آف آرٹس کے پرنسپل ڈاکٹر مرتضٰی جعفری اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب پولیس آرٹ نمائش 2023 کا افتتاح کیا۔

آرٹ شو میں پنجاب پولیس کی ہونہار لیڈی کانسٹیبلز، ٹریفک پولیس اور ڈولفن اسکواڈ کے تیار کردہ فن پارے نمائش کئے گئے ہیں۔  فن پاروں میں قرآنی آیات کی دلفریب خطاطی، لینڈ سکیپ، سٹی سکیپ، ماڈرن اور تجریدی آرٹ شامل ہیں۔ 

لاہور (خبر نگار ، کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ مصوری، ادب یا فنون لطیفہ کی دیگر اصناف سے لگاؤ انسان کی خوبصورت شخصیت اور تعمیری سوچ کی عکاسی کرتا ہے، آئی جی پنجاب نے کہاکہ پنجاب پولیس کے افسران وجوان اپنے بنیادی فرائض کی بہترین ادائیگی کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں میں بھی اپنی مہارت کا لوہا منوا رہے ہیں جو انتہائی قابل ستائش ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پنجاب پولیس کے لیڈی ریکروٹ کورس کے دوران غیر نصابی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے، آرٹسٹک سوچ اور فکر کے حامل افسران و اہلکار محکمہ کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ انکی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات جاری رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الحمرا آرٹ گیلری میں پنجاب پولیس کے افسران کے تیار کردہ دلفریب آرٹ فن پاروں پنجاب پولیس آرٹ نمائش 2023 میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نیشنل کالج آف آرٹس کے پرنسپل ڈاکٹر مرتضٰی جعفری کے ہمراہ نمائش کا افتتاح کیا۔ لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر کاشف انور اور نیشنل کالج آف آرٹس کے پرنسپل ڈاکٹر مرتضٰی جعفری کی آرٹ نمائش میں شرکت کی۔
پنجاب پولیس آرٹ شو2023 میں پنجاب پولیس کی 16 ہونہار لیڈی کانسٹیبلز، ٹریفک پولیس اور ڈولفن اسکواڈ کے جوانوں کے تیار کردہ فن پارے نمائش کئے گئے ہیں، فن پاروں میں قرآنی آیات کی دلفریب خطاطی، لینڈ سکیپ، سٹی سکیپ، ماڈرن اور تجریدی آرٹ شامل ہیں۔ مہمان خصوصی کاشف انور اور ڈاکٹر مرتضٰی جعفری نے لیڈیز پولیس اہلکاروں کے تیار کردہ فن پاروں کو خوب سراہا۔ نمائش میں دیدہ زیب موضوعات کے حامل 58 سے زائد فن پاروں کو دیگر حاضرین نے بھی بھرپور پذیرائی سے نوازا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فن پارے تیار کرنے والی لیڈی کانسٹیبلز کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تعریفی اسناد تقسیم کیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، علی ناصر رضوی، ایس ایس پی آپریشنز لاہور سید علی رضا، سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر، ایس ایس پی انویسٹی ڈاکٹر انوش مسعود، ایس ایس پی ایڈمن لاہور عاطف نذیر، اے آئی جی انسپکشن شائستہ ندیم سمیت لاہور پولیس کے دیگر افسران کی نمائش میں شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button