پاکستانجرم و سزاسٹی

سنٹرل پولیس آفس: ڈی ایس پی سے ایس پی رینک پر ترقی پانے والے افسران کو رینک لگانے کی

تقریب، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم میاں شکیل احمد تقریب کے مہمان خصوصی تھے،

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور اے سی ایس ہوم میاں شکیل احمد نے ترقی پانے والے افسران کو ایس پی عہدے کے رینک لگائے

لاہور (خبر نگار) ڈی ایس پی سے ایس پی رینک پر ترقی پانے والے افسران کو رینک لگانے کی تقریب سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوئی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم میاں شکیل احمد تقریب کے مہمان خصوصی تھے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور اے سی ایس ہوم میاں شکیل احمد نے ترقی پانے والے افسران کو ایس پی عہدے کے رینک لگائے، ایس پی پروموٹ ہونے والوں میں ڈی ایس پیز ناصر نواز، غلام عباس رانا، محمد جاوید اختر جتوئی، وسیم اختر اور اظہر شامل تھے۔
اے سی ایس ہوم میاں شکیل احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمانہ پروموشن سرکاری ملازم کیلئے اہم سنگ میل، پولیس سروس اور پاکستان ایڈمنسٹریٹر سروس میں پروموشن سکروٹنی بہت سخت ہے، پولیس قیادت کے ساتھ موثر کوارڈینیشن سے رولز ڈرافٹنگ، ڈویلپمنٹ سکیمیں، ڈرائیونگ لائسنسنگ، سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشنز کی اپ گریڈیشن تیزی سے سر انجام پائی۔ میاں شکیل احمد نے کہا کہ ہماری کوارڈینیشن بہت اچھی رہی ہے، وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے بھرپور تعاون حاصل رہا،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ترقی پانے والے افسران کو مبارک باد دی اور سپروائزری رول مزید تندہی سے ادا کرنے کا حکم دیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ایس ہی رینک پر پروموشن محکمہ کی سب سے اہم پروموشن ہیں، سپروائزری ذمہ داریاں تفویض ہوتی ہیں، پروموٹ ہونے والے افسران عوام کے نمائندے بن کر دل و جان سے ان کی خدمت و حفاظت کے فرائض ادا کریں گے، آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ دفتری امور، پبلک سروس ڈلیوری، مالی معاملات میں شفافیت، غیر جانبداری اور میرٹ کو ہر صورت یقینی بنائیں، ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر ریاض نذیر گاڑا، ڈی آئی جی ٹریننگ راو منیر، ڈی آئی جی ایلیٹ منصور الحق رانا، اے آئی جی ایڈمن ڈاکٹر رضوان احمد خان، اے آئی جی انسپکشن شائستہ ندیم، رجسٹرار سی پی او سمیت دیگر افسران نے تقریب میں شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button