پاکستانجرم و سزاسٹی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری

لاہور سمیت مختلف اضلاع کے پولیس ملازمین کو ہیلتھ ویلفیئر کی مد میں 13 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کر دئیے۔
لاہور (خبر نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں لاہور سمیت مختلف اضلاع کے پولیس ملازمین کو ہیلتھ ویلفیئر کی مد میں 13 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کر دئیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اٹک کے کانسٹیبل محمد اشفاق کو جگر ٹرانسپلانٹ اخراجات کی ادائیگی کیلئے 10 لاکھ روپے جاری کئے گئے، میانوالی کے ہیڈ کانسٹیبل محمد الیاس کو ڈسک پرابلم کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے دے دئیے گئے، راولپنڈی کے کانسٹیبل راجہ ندیم عارف کو شوگر و دیگر عارضوں کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے، پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ لاہور کے کانسٹیبل محمد اویس کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے 83 ہزار 257 روپے دئیے گئے، سپیشل برانچ کے لانگری محمد الیاس کو عارضہ پھیپھڑوں کے علاج کیلئے 50 ہزار روپے دئیے گئے۔
آئی جی پنجاب نے مذکورہ بالا فنڈز ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی کی منظوری کے بعد طبی مالی امداد کی مد میں جاری کئے، آئی جی پنجاب نے کہا کہ ہیلتھ مسائل سے دوچار پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات جاری رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button