پاکستانجرم و سزاسٹی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا مصوری کا ٹیلنٹ رکھنے والے پولیس ملازمین کی ٹریننگ کیلئے مستحسن اقدام

نیشنل کالج آف آرٹس لاہور سے جدید تربیتی کورسز کیلئے تین پولیس ملازمین کو سکالرشپس کی منظوری دے دی۔

لاہور (خبر نگار ، کرائم رپورٹر)انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور تخلیقی صلاحیتوں سے مالا مال پولیس ملازمین کی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے مصوری کا ٹیلنٹ رکھنے والے پولیس ملازمین کی ٹریننگ کیلئے مستحسن اقدام اٹھایا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انو رنے نیشنل کالج آف آرٹس لاہور سے جدید تربیتی کورسز کیلئے تین پولیس ملازمین کو سکالرشپس کی منظوری دے دی ہے، لاہور ٹریفک پولیس کے محمد امتیاز، فیصل آباد کے سینئر ٹریفک وارڈن شاہد مسیح اور ڈولفن فورس کے وائرلیس آپریٹر گل زین کو سکالرشپ دیا گیا اور پنجاب پولیس ویلفیئر فنڈ سے تینوں اہلکاروں کے تربیتی کورسز کی فیس ادائیگی کردی گئی ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ تینوں ملازمین نیشنل کالج آف آرٹس سے فن مصوری کی پیشہ ورانہ مہارتوں کا جدید تربیتی کورس کریں گے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ تعمیری سرگرمیوں کا ٹیلنٹ رکھنے والے پولیس ملازمین محکمہ کا قیمتی سرمایہ ہیں، ایسے باہنر اور فرض شناس افسران و اہلکاروں کی ویلفیئر و حوصلہ افزائی کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button