پاکستانجرم و سزاسٹی

2017ء سے قبل کے پولیس شہدا کے اہل خانہ کے گھروں کی تعمیر کیلئے پنجاب پولیس کی معاونت جاری

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 13 شہدا کے اہلخانہ میں 65 لاکھ روپے ، 02 شہدا اور ایک حاضر سروس پولیس اہلکار کی بیٹی کو لیپ ٹاپ بھی دیئے،

لاہور(خبر نگار)انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کی ویلفیئر برانچ 2017 سے قبل کے پولیس شہداء کے اہل خانہ کے گھروں کی تعمیر کیلئے معاونت جاری رکھے ہوئے ہے جس کے تسلسل میں سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت مختلف اضلاع کے 13 شہدا کے اہل خانہ کو 05 لاکھ روپے فی کس چیک کی صورت میں ادا کئے گئے، آئی جی پنجاب نے 02 شہدا اور ایک حاضر سروس پولیس اہلکار کی بیٹی کو لیپ ٹاپ بھی دیئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کے نذیر احمد شہید، غلام مرتضٰی اور گلفام شہزاد شہید کے اہل خانہ کو گھروں کی تعمیر کے لئے مالی امداد کے چیک دیئے گئے، راولپنڈی کے خالد محمود شہید، فیصل آباد کے عبدالرووف، ریاض حسین شہید اہل خانہ کو چیک دیئے گئے، بہاولنگر کے محمد امین، بہاولپور کے محمد اطہر کے اہل خانہ کو چیک دئیے گئے۔ گجرات کے محمد وارث ، محمد امجد ، محمد ارشد، خانیوال کے سعید احمد، احسان اللہ کے اہلخانہ کو چیک دئیے گئے ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس اب تک 17 شہدا کی فیملیز کو گھروں کی تعمیر کیلئے 01 کروڑ 95 لاکھ روپے دے چکی ہے ۔ تقریب میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ظفر اقبال شہید کی بیٹی مریم ظفر کو لیپ ٹاپ سے نوازا، شہید انسپکٹر رانا شاہد کی بیٹی سارہ شاہد اور رحیم یار خان کے محمد زاہد کی بیٹی زوہا بی بی کو بھی لیپ ٹاپ دئیے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس کی ویلفیئر برانچ 2017 سے قبل کے تمام شہداء پولیس کے گھروں کی تعمیر کیلئے پلاٹس فراہمی کے بعد گھروں کی تعمیر میں بھی معاونت کر رہی ہے ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس شہداء ہمارا فخر ہیں، انکی فیملیز کی مشکلات کا ازالہ اولین ترجیح ہے ، شہداء کے بچوں کی بہترین تعلیم کیلئے نامور تعلیمی اداروں کے معاہدے کئے ہیں ، جاب کا بھی انتظام کیا گیا ہے ۔ ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر ریاض نذیر گاڑا، ڈی آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین سمیت دیگر افسران بھی تقریب میں موجود تھے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button