پاکستانجرم و سزاسٹی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت الیکشن سکیورٹی انتظامات بارے ویڈیو لنک اجلاس

پولنگ میٹریل کی بحفاظت ترسیل، پولنگ کمپین، ووٹنگ سمیت الیکشن کے تمام عمل کو شفاف اور محفوظ بنائیں گے، ڈاکٹر عثمان انور
لاہور(خبرنگار، کرائم رپورٹر) انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس مکمل پراعتماد اورالیکشن کے پرامن انعقاد کیلئے پوری طرح تیار ہے،صوبہ بھر میں بیلٹ پیپرز، پولنگ میٹریل کی بحفاظت ترسیل، انتخابی کمپین، ووٹنگ ڈے سمیت الیکشن کے تمام عمل کو شفاف اور محفوظ بنائیں گے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ صوبہ بھر میں مجموعی طور پر 49 ہزار 956 پولنگ سٹیشنز ہیں، سکیورٹی آڈٹ کے مطابق 5577پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس، 14056 کو حساس جبکہ 30323کو نارمل قرار دیا گیا ہے، سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی سمیت تمام یونٹس کے01 لاکھ 30 ہزار سے زائد افسران و اہلکار الیکشن سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہونگے، آئی جی پنجاب نے کہاکہ صوبے کے تمام پولنگ سٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہونگے، شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے گی، صوبائی، ریجنل، ضلعی و ڈویژنل سطح پر مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول رومز فعال ہو چکے ہیں، ڈاکٹر عثمان انورنے کہاکہ صوبے کے حساس پولنگ اسٹیشنز پر23ہزار نئے کیمرے لگائے گئے ہیں اور نئے نصب ہونے والے 23 ہزار کیمروں کو 21 شہروں میں زیر تکمیل سیف سٹی پراجیکٹس میں شامل کیا جا رہا ہے، آئی جی پنجاب نے کہا کہ سیف سٹی ہیڈ کوارٹرز سٹاف پولنگ سٹیشنز پر سرگرمیوں اور پیش رفت پر نظر رکھے گا، سیف سٹیز اتھارٹی ڈی پی اوزکو اپنا تیار کردہ جدید مانیٹرنگ سسٹم فراہم کرے گی، ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ سکیورٹی ایجنسیز، آرمڈ فورسز، ضلعی انتظامیہ سمیت تمام اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں، ڈولفن سکواڈ، ایلیٹ،QRF فورس، ایس ایچ اوز ٹیمیں مسلسل فیلڈ میں موجود ہونگی، ہوائی فائرنگ، لڑائی جھگڑے اور انتخابی عمل کو سبوتاژ پر بلا تفریق کاروائی ہوگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں الیکشن سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے منعقدہ ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ گوجرانوالہ، بہاولپور، راولپنڈی ریجنز کے آر پی اوز، ڈی پی اوز کی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ آر پی اوز،ڈی پی اوز نے الیکشن 2024ء کی سکیورٹی، لاجسٹکس، کمیونیکیشن اینڈ ٹرانسپورٹیشن انتظامات بارے بریفنگ دیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے تمام صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ہدایات جاری کیں۔ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز شہزادہ سلطان، آر پی او گوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ، ڈی آئی جی آپریشنز وقاص نذیر، ڈی آئی جی سکیورٹی کامران عادل،ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ذیشان اصغر،سی پی او گوجرانوالہ محمد ایاز سلیم، اے آئی جی آپریشنز ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی، ڈی پی او شیخوپورہ زاہد مروت سمیت سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button