پاکستانجرم و سزاسٹی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی عام انتخابات کے پرامن انعقاد پر پولیس فورس کو شاباش

پنجاب پولیس نے الیکشن کیمپین، پولنگ ڈے پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
لاہور (خبرنگار، کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبہ بھر میں عام انتخابات کے پرامن انعقاد پر پولیس فورس کو شاباش دی ہے ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس نے الیکشن کیمپین، پولنگ ڈے پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے، بہترین کوآرڈینیشن اور ٹیم ورک سے عام انتخابات کا پرامن انعقاد ممکن ہوا، پرامن الیکشن کا انعقاد یقینی بنانے کے لئے رینجرز اور پاک فوج سمیت تمام اداروں کے بھرپور تعاون پر شکر گذار ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ووٹرز نے آزادانہ فضا اور محفوظ ماحول میں حق رائے دہی استعمال کیا، معمولی لڑائی جھگڑے کے اکا دکا واقعات کے علاوہ کہیں کوئی سنگین واقعہ پیش نہیں آیا، حالات مجموعی طور پر انڈر کنٹرول اور پرامن رہے، کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، ساتھ لے کر چلنے پر پابندی کی مہم کامیاب رہی، ڈولفن سکواڈ، پولیس ریسپانس یونٹ، ایلیٹ فورس ٹیموں نے پولنگ سٹیشنز کے اطراف موثر پٹرولنگ یقینی بنائی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پرامن انتخابات یقینی بنانے پر پولیس، ٹریفک، سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی سمیت تمام فورسز شاباش کی مستحق ہیں، الیکشن کمپین، پولنگ کے دوران بہترین معاونت پر شہریوں، ذمہ دارانہ کوریج پر میڈیا کے کردار کو سراہتے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button