پاکستانتازہ ترینسیاست

چین اور پاکستان کے دیرینہ اور گہرے برادرانہ تعلقات ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار چینی کمپنیوں کے  نمائندوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے ان  سے  وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔

وزیراعظم نے وفد کو خوش آمدید کہا اور ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین اور پاکستان کے دیرینہ اور گہرے برادرانہ تعلقات ہیں ، چین پاکستان کی ترقی میں اہم شراکت دار ہے ۔

چین نے پاکستان کی ہر برے وقت میں مدد کی جس پر مجھ سمیت پوری قوم چینی قیادت اور چینی عوام کی مشکور ہے ۔

وزیراعظم نے کہا کہ چینی شہریوں کی سیکیورٹی اور تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ پاکستان میں مقیم چینی شہریوں کو فول پروف سیکیورٹی دینے کے حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک – II کے حوالےسے بھرپور تیاری کر رہے ہیں،  میرے آنے والے دورہ چین کا محور سی پی- II  پاکستان اور چین کے درمیان معاشی تعلقات کا مزید فروغ ہو گا۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور ہم زراعت کے شعبے میں جدت اور ٹیکنالوجی کے استعمال اورآئی ٹی سیکٹر کے فروغ کے لیے چین کی آئی ٹی انڈسٹری کی مہارت سے فائدہ اٹھانے کا خواہاں ہے ۔

وزیراعظم نے وفد کو آگاہ کیا کہ حکومت ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کے اضافے کیلیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے،  حکومتی سطح پر اصلاحات کی جارہی ہیں،  ٹیکس نیٹ میں اضافہ کیا جا رہا ہے ٫

ملاقات میں پاکستان چین جے سی سی کے حوالے سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے بریفنگ دی ۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان ریلوے میں لائن 1 کی اپ گریڈیشن ، قرقراقرم ہائی وے کی ری الائنمنٹ ، خصوصی اقتصادی زونز کا قیام، گوادر بندرگاہ اور ایگری کلچر ڈیمانسٹریشن زونز سی پیک کے ترجیحی منصوبے ہوں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button