پاکستانتازہ ترینجرم و سزاسٹی

کراچی: انسانی دھڑ برآمد ہونے کا معمہ حل

تفصیلات کے مطابق قائد آباد شیرپاؤ کالونی مولا مدد قبرستان سے منگل کو بوری بند دو حصوں میں انسانی دھڑ ملا تھا جس کے دونوں ہاتھ ، ٹانگیں اور سر غائب تھا۔ واقعہ کے بعد پولیس کی جانب سے مقتول کی شناخت کے حوالے سے کوششیں شروع کی گئیں اور اس حوالے سے ایس ایچ او قائد آباد غلام حسین پیرزاد نے بتایا کہ پولیس نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر اندھے قتل کا معمہ جلد ہی حل کرلیا۔

مقتول کی شناخت 35 سالہ جمال شاہ کے نام سے کی گئی جو کہ شیر پاؤ کالونی کا رہائشی اور 4 بچوں کا باپ تھا جبکہ وہ کالے آئل کا کاروبار کرتا تھا ، مقتول کے دھڑ کو اس کی اہلیہ نے شناخت کیا ہے، بتایا کہ پولیس شیر پاؤ کالونی میں قائم ایک گھر پر چھاپہ مار کر میاں بیوی کو گرفتار کرلیا جن کی شناخت محمد سید عرف جواد اور اہلیہ کو ناصرہ عرف حنا کے نام سے شناخت کیا گیا جبکہ پولیس نے گھر سے تیز دھار آلہ ، بغدا، مقتول کا موبائل فون اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

غلام حسین پیرزادہ نے بتایا کہ گرفتار ملزم نے پولیس کا اپنے ابتدائی بیان میں مقتول پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اس کی اہلیہ کو بلیک میل اور ہراساں کرتا تھا جس پر اسے گھر پر بلوا کر قتل کر دیا اور اس کے دونوں ہاتھ ، ٹانگیں اور سر جسم سے جدا کر کے ایک بورے میں ڈال کر نالے میں  جبکہ اس کا دھڑ قبرستان میں پھینک دیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کا آبائی تعلق سوات سے تھا جو کہ ایک ادارے میں سویلین ملازم ہے جبکہ ملزمہ ناصرہ عرف حنا ملزم کی دوسری بیوی ہے اور وہ عطائی ڈاکٹر ہے۔

پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button