پاکستانجرم و سزاسٹی

تھانہ مری : مسعود عباسی ، یاسر جمیل عباسی ، کامران شہزاد سمیت دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

مقدمہ شہری نعیم کی جانب سے زمین پر قبضہ کی کوشش و لاکھوں روپے کا سازوسامان چوری کرنے کی دفعات کے تحت درج کروایا گیا.

ملزم کے خلاف مختلف تھانوں مصطفی ٹاون ، تھانہ چونگ ، تھانہ بنی سمیت دیگر میں پہلے بھی مقدمات درج ہیں ، شہری نعیم کا الزام. ملزم مسعود عباسی کو خود کو مسلم لیگ(ن) کسان ونگ کا نائب صدر بھی کہتا ہے ، لکڑی کےد روازے ، کھڑکیاں ، بجلی کی تارسمیت دیگر سامان چوری کیا گیا ، شہری

مری (بیورو رپورٹ) تھانہ مری میں مبینہ ملزمان مسعود عباسی ، یاسر جمیل عباسی ، کامران شہزاد سمیت دیگر 8کس افراد کے خلاف شہری کی زمین پر قبضہ کرنے سمیت وہاں سے سازوسامان چوری کرنے پر مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیاجبکہ پولیس کی جانب سے مسعودعباسی سمیت دیگر ملزمان کی گرفتاری کے خلاف چھاپے مارے جارہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے شہری نعیم کی جانب سے تھانہ مری میںمبینہ ملزمان کے مسعود عباسی ولد محمد فاضل، یاسر جمیل عباسی ولد جمیل احمد عباسی ، کامران شہزاد ولد شہزاد کے خلاف درخواست گزاری گئی کہ میری ملکیتی زمین تعدادی 4کنال 15مرلے جوکہ میرے والد محمد سلیم کی جانب سے 1996میں خریدکی گئ تھی جس میں کچھ ہم نے فروخت کردی جبکہ بقایا زمین 2کنال 15مرلے موجود ہے جس پر ایک سرونٹ کوارٹر بنایا تھا جس میں کھڑکیاں30عدد ، لکڑیوں کے دروازے ، اور بجلی تاریں موجود تھیں جب ہم وہاں پہنچے تو مذکورہ ملزمان کی جانب سے میری زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی اور میرے ساتھیوں کے ساتھ لڑائی جھگڑا ، گالم گلو چ اور مار کٹائی کی جس پر میرے ساتھیوں نے میری جان چھڑوائی ، جب میں نے جانچ پڑتال کی تو معلوم ہوا کہ میری جگہ سے 200عدد بلاک ، ، تمام 25لکڑی کے دروازے ،کھڑکیاں وغیرہ کل مالیتی 5لاکھ بشمول بجلی کی تاریں میری غیر موجودگی میں چوری کر لی گئی تھیں اسکے علاوہ ملزمان کی جانب سے مسلح ہوکر مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئں جو کہ سخت زیادتی ہے مذکورہ ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے جس پر پولیس سٹیشن مری کی جانب سے ملزمان مسعود عباسی ، یاسر جمیل عباسی ، کامران شہزاد سمیت دفعات 380، 447،511،147،149کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا اس حوالے سے جب شہری نعیم سے بات چیت کی گئ تو انکا کہنا تھا کہ ملزم مسعود عباسی جو کہ خود کو مسلم لیگ (ن) کسان ونگ کا نائب صدر بھی کہتا ہے کے خلاف متعدد تھانوں تھانہ مصطفی ٹاون میں دفعہ 420، تھانہ چونگ میں دفعہ 406، تھانہ بنی میں دفعہ 406کے تحت مقدمات درج ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button