سٹیسیاست

لاہور سمیت پوری ڈویژن میں انسداد سموگ احکامات کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری

4بھٹوں کی اولڈ سٹیکنگ پائے جانے پر سٹیکنگ کو مسمار کردیا گیا

لاہور (خبر نگار) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی ہدایات پر لاہور سمیت پوری ڈویژن میں انسداد سموگ احکامات کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری ہیں۔ 4بھٹوں کی اولڈ سٹیکنگ پائے جانے پر سٹیکنگ کو مسمار کردیا گیا۔ 9اولڈ سٹیکنگ کو پانی ڈال کر بجھا دیا گیا۔ لاہور ڈویژن کے تمام 1190 بھٹے زگ زیگ پر ہیں۔ زگ زیگ خلاف ورزی پر 118بھٹوں پر مقدمات درج کرائے گئے۔ 1190میں سے 118بھٹوں کو سیل کیا گیا۔ 18لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ انسداد سموگ کیلئے لاہور ڈویژن میں 21اکتوبر 2023 تا ابتک یکم دسمبر 2023 تک کاروائیوں کی رپورٹ جاری کردی۔ جاری رپورٹ کے مطابق فصلوں کی باقیات جلانے پر 304 مقدمات کا اندراج کرا کے 87لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ فصلوں کی باقیات جلانے پر 2898نوٹس جاری کئے گئے جبکہ 1406کسانوں سے حلفیہ بیان لیے گئے۔ اسی طرح دھواں چھوڑنے والی 4572 گاڑیوں کے چالان کرکے 32لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔دھواں چھوڑنےوالی 1158گاڑیوں کو بند کیا گیا۔ لاہور ڈویژن میں ابتک کل 2689صنعتی یونٹس کو چیک کیا گیا۔ ایمشن کنٹرول سسٹم کی خلاف ورزی پر 362کو سیل کیا گیا۔ 94 کیخلاف ایف آئی آرز درج کرائی گئیں۔ صنعتی یونٹس میں ایمشن کنٹرول سسٹم فعال نہ ہونے پر 62لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ پورے شہر میں ایل ڈبلیو ایم سی، واسا، ایم سی ایل کی مسٹ گاڑیوں سے پانی کا چھڑکاو دن اور رات کے وقت جاری ہے۔ لاہور ڈویژن کی 1988روڈز پر پانی کا چھڑکاو مسلسل جاری ہے۔ ہر ترقیاتی پراجیکٹ پر ہر دو گھنٹے کے بعد پانی کا چھڑکاو ہورہا ہے۔ لاہور سمیت پوری ڈویژن کے کل 51پائرولسز پلانٹس مکمل طور پر سیل اور بند ہیں۔ بند پلانٹس کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ 21اکتوبر سے ابتک کوڑا کرکٹ، گرین ویسٹ کو آگ لگانے پر پابندی کی خلاف ورزی پر بھی کاروائیاں کی گئیں۔لاہور ڈویژن کے 9انتظامی موٹروے اسکوڈز نے 3259 انسپکشنز کیں۔261 جگہ پر خلاف ورزی پائی گئی۔ لاہور تا شیخوپورہ اور لاہور تا ننکانہ موٹروے اسکواڈز نے 69مقدمات درج کرائے اور 30لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button