پاکستانسٹیسیاست

کمشنر لاہور کی تمام زیر التوا شہری شکایات ازالہ کیلئے اضلاع کو 10دن کی ڈیڈلائن

محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت کنزیومر کونسلز کی کارکردگی و اہداف و سموگ کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد

لاہور (خبر نگار)کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت کنزیومر کونسلز کی کارکردگی و اہداف و سموگ کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے صارفین کے شکایت ازالہ کیلئے اضلاع کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سیز کی زیر سربراہی میں قائم کنزیومر کونسلز صارفین کی سہولت کیلئے باقاعدہ شیڈول ترتیب دیں۔ کمشنر لاہور نے تمام زیر التوا شہری شکایات ازالہ کیلئے اضلاع کو 10دن کی ڈیڈلائن دے دی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ شہری صارف کا حق ہے کہ پوری قیمت دینے کے بعد اس کی خریدی گئی چیز کوالٹی کے معیار پر ہو۔ غیر معیاری یا خرب چیز بیچنے پر خریدار کو کنزیومر کونسل میں شکایت و ازالہ کا پورا حق حاصل ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ کنزیومر کونسلز تمام اضلاع میں صارفین کے حق کیلئے ڈی سی کی سربراہی میں کام کررہی ہیں۔ صارف کے حق کی ضمانت، ضلعی کنزیومر کونسلز کی آگاہی کیلئے تمام مارکیٹس میں آگاہی بینرز لگوائیں۔ کمشنر لاہورنے کہا کہ انسداد سموگ قوانین کی خلاف ورزی پر بھٹوں کو نوٹس نہیں ایف آئی آر درج کرائیں۔ کمشنر لاہور نے واسا کو ہدایت کی کہ عدالت کی ہدایات کے مطابق گھریلو پانی ضائع کرنے والوں کیخلاف کاروائی کریں۔ آگاہی بھی دیں۔ کمشنر لاہور نے اے سیز کو ہدایت کی کہ کیفے، ریستورانوں کو رات دس بجے بند ہونا چاہیے۔ لاوڈ سپیکر آرڈیننس کی پابندی کرائیں۔ کمشنر لاہور نے کہاکہ موثر کاروائیوں و بجھائی سیزن کے باعث فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے کے واقعات تقریباً صفر سطح پر آگئے ہیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف، ایڈیشنل کمشنر حامد ملہی، اے سی آر اظہارالحق باجوہ سمیت واسا، ایل ڈی اے، اے سی ہیڈکورٹرز لاہور ،پی ایچ اے، ایم سی ایل کے افسران نے شرکت کی۔تمام اضلاع کے ڈی سیز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button