سٹیسیاست

سیکرٹری ہاوسنگ پنجاب ساجد ظفر ڈال اور کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا شہر کے مختلف پوائنٹس پر ٹریفک روانی کا جائزہ لینے کے لیے دورہ

مولانا محمد علی جوہر فلائی اوورز ٹریفک لائن میں 10یوٹرنز پر ٹریفک انجینئرنگ و روانی کا جائزہ لیا

شہر میں ٹریفک روانی کو یقینی بنانے کیلئے ٹیپا اور ٹریفک پولیس کی مشاورت سے ٹریفک انجینئرنگ کی جارہی ہے محمد علی رندھاوا ۔۔۔ کمشنر لاہور
لاہور (خبر نگار)سیکرٹری ہاوسنگ پنجاب ساجد ظفر ڈال اور کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے شہر کے مختلف پوائنٹس پر ٹریفک روانی کا جائزہ لینے کے لیے دورہ کیا۔ مولانا محمد علی جوہر فلائی اوورز ٹریفک لائن میں 10یوٹرنز پر ٹریفک انجینئرنگ و روانی کا جائزہ لیا۔ فلائی اوور سے پہلے 4یوٹرنز، فلائی اوور کے نیچے2 اور آگے 4یوٹرنز پر ٹریفک روانی پر بریفنگ ہوئی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ شہر میں ٹریفک روانی کو یقینی بنانے کیلئے ٹیپا اور ٹریفک پولیس کی مشاورت سے ٹریفک انجینئرنگ کی جارہی ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ یوٹرنز میں معمولی تبدیلی بھی ٹریفک انجینئرز اور ٹریفک پولیس کی ریکمنڈیشن پر ہوتی ہے۔ 10یوٹرنز پر سیکرٹری ہاوسنگ پنجاب ساجد ظفر ڈال و کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کو نیسپاک، ٹریفک پولیس اور ٹیپا افسران نے بریفنگ دی۔ سیکرٹری ہاوسنگ پنجاب اور کمشنر لاہور نے تمام یوٹرنز کا دورہ کیا اور ٹریفک روانی کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران بھاری ٹریفک کی آسانی کے لیے یوٹرن 9 انڈسٹریل ایریا پر تبدیلی کی ہدایت جاری کیں۔ بریفنگ اجلاس میں قائم مقام سی ٹی او محمد اکرام، چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین، چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، محمد ثاقب نیسپاک سمیت دیگر افسرن نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button