سٹیسیاست

انڈرپاسز اور پی کے ایل آئی و پی آئی سی پنجاب کا ہارٹیکلچر پی ایچ اے کے حوالے کر دیئے گئے

کمشنر لاہورمحمد علی رندھاوا اور ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو کی صدارت میں ایم او یوز پر دستخط کیے گئے

لاہور (خبرنگار) انڈرپاسز اور پی کے ایل آئی و پی آئی سی پنجاب کا ہارٹیکلچر پی ایچ اے کے حوالے کر دیئے گئے۔ کمشنر لاہورمحمد علی رندھاوا اور ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو کی صدارت میں ایم او یوز پر دستخط کیے گئے۔ انڈرپاسز پر ٹیپا اور پی ایچ اے میں ایم او یو کے تحت انڈرپاسز کا آپریشن اور سیف گارڈ پی ایچ اے کے سپرد کر دیئے گئے۔ انڈرپاسز پر ڈائریکٹر ہیڈکوارٹر محمد حسان پی ایچ اے اورچیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے دستخط کیے۔
پی آئی سی کا ہاٹیکلچر ورک، آپریشن اور نگہداشت پی ایچ اے کے سپرد کرنے کے ایم او یو پر دستخط ایم ایس پی آئی سی سیدمحسن علی شاہ اور ڈائریکٹر پی ایچ اے محمد حسان نے کیے۔ پی کے ایل آئ۷ کا ہارٹیکلچر ورک، آپریشن اور نگہداشت بھی پی ایچ اے کے سپرد کر دی گئی۔ پی کے ایل آئی کیلئے چیف انجینئر اسرار سعیداور پی ایچ اے ڈائریکٹر محمد فرخ اخلاق نے دستخط کیے۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے ایم اویوز ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو کے حوالے کیے۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ پی ایچ اے لاہور ہارٹیکلچر ورک اور ایڈورٹائزمنٹ کے حوالے سے سپیشلائزڈ ادارہ ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ پی ایچ اے پورے لاہور کی خوبصورتی کیلئے پرفیشنل اور بہترین انداز میں کام کررہا ہے۔ ڈی جی پی ایچ اے طاہر وٹو نے کہا کہ ایم او یوز کے مطابق پی ایچ اے حوالے کی جانے والی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button