پاکستانجرم و سزاسٹی

ترقی پانے والے 47 سینئرٹریفک وارڈنز کو رینک لگانے کی تقریب منعقد

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، سینئر پولیس افسران نے ٹریفک افسران کو نئے عہدوں کے رینک لگائے، ترجمان پنجاب پولیس
لاہور (خبرنگار ، کرائم رپورٹر )انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ ٹریفک پولیس افسران واہلکاروں کی آپریشنل ذمہ داریاں دیگر یونٹس کی نسبت زیادہ سخت ہیں،شدید گرمی سردی اور برسات میں سڑک پر کھڑے رہنے والے ٹریفک افسران و اہلکار ہمارا فخر ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ ٹریفک وارڈنز محکمہ پولیس کے ایمبیسیڈرز ہیں، خوش اخلاقی سے محکمہ پولیس کا مثبت تشخص یقینی بنائیں، آئی جی پنجاب نے کہاکہ ٹریفک پولیس کے لائسنسنگ، ٹریننگ سمیت پبلک فیسیلٹی سنٹرز کی اپ گریڈیشن کی گئی ہے، ٹریفک وارڈنز دوران ڈیوٹی ٹریفک ریگولیشن اور مینجمنٹ پر فوکس سے روڈز پر شہریوں کو ہرممکن سہولت فراہم کریں، ان خیالات کااظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں سینئر ٹریفک وارڈنز کو محکمانہ پروموشن پر نئے عہدے کے رینک لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تفصیلات کے مطابق سنٹرل پولیس آفس میں ترقی پانے والے 47 سینئرٹریفک وارڈنز کو رینک لگانے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ترقی پانے والے سینئر ٹریفک وارڈنز، انکے اہل خانہ اور بچوں نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، سینئر پولیس افسران نے ٹریفک افسران کو نئے عہدوں کے رینک لگائے اور سینئر ٹریفک وارڈنز کو مبارک باد دیتے ہوئے مزید دلجمعی سے فرائض ادائیگی کی ہدایت کی۔ ٹریفک پولیس اہلکاروں نے آئی جی پنجاب کی ہدایات کے مطابق فرائض کی ادائیگی کے عزم کا اعادہ کیا۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو، ایس ایس پی ٹریفک، سکیورٹی ڈویژن سمیت سینئر افسران بھی موقع پر موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button