پاکستانجرم و سزاسٹی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری

مختلف اضلاع میں تعینات 05 پولیس ملازمین کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید ساڑھے 08 لاکھ روپے جاری کر دئیے۔
لاہور (خبر نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں مختلف اضلاع میں تعینات 05 پولیس ملازمین کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید ساڑھے 08 لاکھ روپے جاری کر دئیے گئے ہیں، لاہور ٹریفک پولیس کے محمد عنصر فاروق کو گھٹنے اور کندھے کے علاج کیلئے 03 لاکھ 50 ہزار روپے دئیے گئے ، قصور کے اے ایس آئی ذوالفقار علی کو برین ہیمبرج کے علاج کیلئے 02 لاکھ روپے دئیے گئے، ریٹائرڈ اے ڈی پرسنل ریاض احمد کو گردوں اور ٹانگ کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے۔ ملتان کے کانسٹیبل انعام الکریم کو اہلیہ کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے، اوکاڑہ کے کانسٹیبل شفقت جاوید رضا کو انفیکشن پرابلم کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے جبکہ شیخوپورہ کے اے ایس آئی آصف ندیم کا کیس میڈیکل بلز کے ساتھ دوبارہ بھجوانے کی ہدایت کی گئی ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ طبی مسائل سے دوچار اہلکاروں اور انکے اہلخانہ کے علاج معالجے میں ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button