پاکستانجرم و سزاسٹی

آئی جی پنجاب کی زیرصدارت ویڈیو لنک کانفرنس،لا اینڈ آرڈر، کرائم کنٹرول، پبلک سروس ڈلیوری میں پیش رفت کا جائزہ لیا

عام انتخابات کے پرامن انعقاد میں آر پی اوز، سی پی او اور ڈی پی اوز کی کارکردگی شاندار رہی،  تمام حالات میں امن کا قیام، کرائم کنٹرول پنجاب پولیس کی اولین ترجیح رہے گی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
لاہور (خبر نگار، کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاہے کہ تمام حالات میں امن کا قیام اورجرائم کنٹرول پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے، کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں اور شرپسندوں کو کیفرکردار تک پہنچا کر دم لیں گے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ عام انتخابات کے پرامن انعقاد میں آر پی اوز، سی پی او اور ڈی پی اوز کی کارکردگی شاندار رہی، آئی جی پنجاب نے کہاکہ پنجاب پولیس کو مختصر عرصے میں خوبصورت انفراسٹرکچر، جدید ترین آئی ٹی ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا گیا ہے، نئے سیف سٹیز، سائبان، سمارٹ پولیس سٹیشنز، ٹریفک دفاتر کی اپ گریڈیشن ٹائم لائن میں مکمل کریں، آئی جی پنجاب نے کہا کہ سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشنز کی دیکھ بھال کیلئے موثر فنانشل سپورٹ سسٹم تشکیل دے دیا، سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشنزکی خوبصورتی اور ورکنگ کو برقرار رکھناسپروائزری افسران کی ذمہ داری ہے۔ آئی جی پنجا ب نے کہاکہ سرحدی چوکیوں کو مضبوط کرکے جدید ٹیکنالوجی، تھرمل کیمروں سے اپ گریڈ کیا گیا ہے، بین الصوبائی پولیس چیک پوسٹوں پر ہمارے جانباز دہشت گردوں کے آگے سیسہ پلائی دیوار ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ پنجاب پولیس کے 41 نئے ویلفیئر پراجیکٹس سے لاکھوں ملازمین، شہدا کے اہل خانہ مستفید ہوں گے، ان خیالات کا اظہار انہو ں نے سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کے دوران افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا۔ ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب، تمام آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز، متعلقہ افسران نے کانفرنس میں شرکت کی۔ کانفرنس میں آئی جی پنجاب نے لا اینڈ آرڈر، کرائم کنٹرول، پبلک سروس ڈلیوری میں پیش رفت کا جائزہ لیا،آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز نے لا اینڈ آرڈر، کرائم کنٹرول کیلئے جاری اقدامات بارے بریفنگ دی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے افسران کو ہدایت کی کہ تمام اضلاع میں منظم جرائم کے خاتمے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رکھے جائیں اور جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے مجرمان کی بیخ کنی اور شہریوں کو پبلک سروس ڈلیوری کا فراہمی کا عمل مزید آسان بنایا جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ فورس کی استعداد کار میں اضافے اور ویلفیئر کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لاکر ہر ممکن اقدامات کئے جائیں اور فورس کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے۔ ڈی آئی جی آپریشنز وقاص نذیر اور اے آئی جی لاجسٹکس اسماعیل الرحمان سمیت دیگر افسران اجلاس میں موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button