سٹیسیاست

پرائس چیکنگ کیلئے لاہور سمیت تمام اضلاع کے ڈی سیز عام مارکیٹس کا دورہ کریں

تمام اے ڈی سی آرز، اے ڈی سی جی ز اور اے سی ز سرپرائز وزٹ کریں۔

لاہور(خبر نگار)کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے پرائس چیکنگ کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرائس چیکنگ کیلئے لاہور سمیت تمام اضلاع کے ڈی سیز عام مارکیٹس کا دورہ کریں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ تمام اے ڈی سی آرز، اے ڈی سی جی ز اور اے سی ز سرپرائز وزٹ کریں۔ پرائس مجسٹریٹس کی بازاروں میں موجودگی پر رپورٹ دیں۔ انہوں نے کہا کہ قیمت ایپ پر شہریوں کی شکایات و اطلاعات پر پرائس مجسٹریٹس فوری ردعمل دیں۔ ہر ریڑھی، دکان اور مارکیٹ پر اشیائے خورو نوش کی ریٹ لسٹس آویزاں ہونی چاہئیں۔ کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ ایگریکلچر مارکیٹ کمیٹیاں منڈیوں میں نیلامی کے عمل کی نگرانی کریں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ رمضان المبارک ہمیں خود بھوکے رہ کر دوسروں کی مدد کرنے کا درس دیتا ہے۔ ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ صارفین اور شہریوں کو عام مارکیٹوں میں بھی اشیاءحکومتی نرخوں کے مطابق مہیا ہونی چاہئیں۔ کمشنر لاہور نے ڈی سی ز کو ہدایت کی کہ پرائس مجسٹریٹس کی عدم کارکردگی پر ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ماڈل رمضان بازاروں میں صفائی، شکایت کاونٹرز اور نظم وضبط متعلقہ اے سی کی ذمہ داری ہے۔٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button