سٹیسیاست

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا وحدت کالونی ایریا کا اچانک دورہ

پرائس چیکنگ کے حوالے سے ماڈل رمضان بازار کو بھی چیک کیا

لاہور (خبر نگار)کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے وحدت کالونی ایریا کا اچانک دورہ کیا اور پرائس چیکنگ کے حوالے سے ماڈل رمضان بازار کو بھی چیک کیا ۔ کمشنر لاہور نے کی سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق سبزیوں اور پھلوں کی فروخت کو چیک کیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر رمضان ماڈل بازاروں میں چکن و گوشت پر 15روپے فی کلوگرام رعایت دی جارہی ہے۔ آج پوری فیلڈ فارمیشن پرائس چیکنگ کیلئے فیلڈ میں ہے۔ ہر طرح کی ناجائز منافع خوری کیخلاف سخت ایکشن لیا جارہا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ آج کے دن میں ابھی تک 34 ناجائز منافع خوروں کیخلاف کاروائی ہوچکی ہے۔ گرفتاریاں بھی کی ہیں۔کمشنر لاہور نے ماڈل بازار میں ایگریکچر فیئر پرائس پر اشیاءکے معیارپر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ رمضان ماڈل بازاروں میں تمام اشیاءکی دستیابی اور معیار کو یقینی بنایا گیا ہے۔کمشنرلاہور محمد علی ندھاوا کے ہمراہ اے سی ماڈل ٹاون صاحبزادہ یوسف بھی موجود تھے۔ ڈی سیز اور پرائس مجسٹریٹس عام بازاروں، دکانوں اور ریڑھیوں پر پھل و سبزی کی قیمتوں کی سخت چیکنگ کررہے ہیں۔ کمشنر لاہورنے کہا کہ پرائس مجسٹریٹس ہر دکان اور ریڑھی پر ریٹ لسٹ آویزاں کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ کمشنر لاہور نے ماڈل بازار میں ایگریکلچر فیئر پرائس پر سیب، آلو، پیاز، لہسن اور بیسن کا معیار ، فراہمی اور قیمت چیک کی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے 10ماڈل بازاروں پر حکومتی نرخوں کے مطابق ایگریکچر و لائیو سٹاک فیئر شاپس قائم ہو چکی ہیں۔ کمشنر لاہور نے بازار میں موجود خریداروں سے اشیاءکی فراہمی و کنٹرول اور قیمتوں کے حوالے سے بات چیت کرکے اظہار اطمینان کیا۔انہوں نے کہا کہ ماڈل بازاروں کے ساتھ ساتھ عام مارکیٹوں میں قیمتوں کے معیار و قیمتوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button