پاکستانجرم و سزاسٹی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی قیادت میں سینئر پولیس افسران کا سول سروسز اکیڈمی والٹن کا دورہ

سینئر پولیس افسران نے زیر تربیت نوجوان افسران کو گڈ گورننس، پیشہ ورانہ امور کے چیلنجز بارے لیکچرز دئیے،عوامی خدمت و تحفظ کو شعار بناتے ہوئے تمام اختیارات شہریوں کی خدمت، انصاف کی فراہمی پر مرکوز رکھیں، آئی جی پنجاب

لاہور (خبرنگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی قیادت میں سینئر پولیس افسران نے سول سروسز اکیڈمی والٹن کا دورہ کیا، ایم ڈی سیف سٹی اتھارٹی احسن یونس، ایس ایس پی مستنصر فیروز، سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر، پی ایس او ٹو آئی جی پنجاب حمزہ امان اللہ اور اے ایس پی گلبرگ شہربانو نقوی پولیس وفد میں شامل تھے، سینئر پولیس افسران نے زیر تربیت نوجوان افسران کو گڈ گورننس، پیشہ ورانہ امور کے چیلنجز بارے لیکچرز دئیے،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نوجوان افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل دور میں شہریوں کو خدمات کی فراہمی، غیر مصدقہ ڈس انفارمیشن کا مقابلہ کرنے کیلئے سوشل میڈیا نہایت کارآمد ذریعہ ہے، عوامی خدمت و تحفظ کو شعار بناتے ہوئے تمام اختیارات شہریوں کی خدمت، انصاف کی فراہمی پر مرکوز رکھیں، ایم ڈی سیف سٹی اتھارٹی احسن یونس نے نوجوان افسران کو انتطامی امور اور درپیش چیلنجز سے نبرد آزما ہونے بارے رہنمائی فراہم کی، اے ایس پی سیدہ شہربانو نقوی نے فیلڈ پوسٹنگ کی مشکلات اور ذمہ داریوں سے نوجوان افسران کو آگاہ کیا، ایس ایس پی مستنصر فیروز نے ملٹی ٹاسکنگ سمیت اہم موضوعات بارے آگاہی دی، سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے نوجوان افسران کو پروفیشنل اور ذاتی زندگی میں توازن برقرار رکھنے بارے آگاہی دی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور وزٹنگ افسران نے زیرتربیت افسران کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات بھی دئیے اور انہیں مستقبل کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے میں مکمل راہنمائی فراہم کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button