سٹیسیاستکھیل

ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی صدارت میں سمر سپورٹس کیمپس 2024کے حوالے سے اہم اجلاس

تمام ڈویژنل سپورٹس افسران نے سمر سپورٹس کیمپس بارے اپنے ڈویژن کی بریفنگ دی، ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی افسران کو کارکردگی بڑھانے کی ہدایت

سپورٹس بورڈ پنجاب سمر سپورٹس کیمپس 2024کے بہترین بچوں کومنتخب کرکے ان کی مزید تربیت کیلئے لاہور میں کیمپ لگایا جائے گا، ڈی جی سپورٹس پنجاب
پنجاب کے تمام ڈویژنز میں 1710بچے ٹریننگ حاصل کررہے ہیں، لاہور کے12سمر سپورٹس کیمپس میں 838بچوں کو تربیت دی جارہی ہے، پرویز اقبال
لاہور(سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی صدارت میں سمر سپورٹس کیمپس 2024 کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا ہے،جمعتہ المبارک کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہونیوالے اجلاس میں پنجاب کے تمام ڈویژنل سپورٹس افسران نے آن لائن شرکت کی ہے، ڈائریکٹرایڈمن محمد کلیم، ڈائریکٹرسپورٹس یاسمین اختر،ڈائریکٹریوتھ افیئرز رانا ندیم انجم، ڈپٹی ڈائریکٹر چاند پروین، سمر سپورٹس کیمپس کے کوچز اور کوآرڈینٹرزنے بھی اجلاس میں شرکت کی ہے، ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کو تمام ڈویژنل سپورٹس افسران نے اپنے ڈویژن کے سمر سپورٹس کیمپس بارے تفصیلی بریفنگ دی ہے، ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے تمام سپورٹس افسران کو کارکردگی بڑھانے کی ہدایات کی ہیں،ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے کہا ہے کہ سمر سپورٹس کیمپس 2024میں پنجاب کے تمام ڈویژنز میں 5سے16سال کے 1710بچے ٹریننگ حاصل کررہے ہیں، لاہور کے12سمر سپورٹس کیمپس میں 838بچوں کو تربیت دی جارہی ہے، سمر سپورٹس کیمپس میں بچوں کی تربیت، پرفارمنس اورکوچز کے تربیتی عمل کو مانیٹرکیا جارہاہے، سمر کیمپس کے اختتام پر تربیت حاصل کرنے والے بچوں کو سرٹیفکیٹس دیئے جائیں گے،ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے مزید کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب سمر سپورٹس کیمپس 2024کے بہترین بچوں کومنتخب کرکے ان کو مزید تربیت کیلئے لاہور میں کیمپ لگا یا جائے گا،امید ہے سمر کیمپس پنجاب کے نوجوانوں میں کھیلوں کے کلچر کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریں گے، ڈی جی سپورٹس پنجاب نے مزید کہا ہے کہ سمر سپورٹس کیمپ کے اختتام پر حصہ لینے والے تمام افسران اور کوچز کو ایک فارم دیا جائے گا تاکہ کیمپ میں تربیتی عمل، کارکردگی اور سپورٹس بورڈ پنجاب کے جانب سے دی جانیوالی سہولیات کے بارے میں اپنی رائے دے سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button