سٹیسیاستکھیل

سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام ایشین پیسفک افریقن کمبائنڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈلز حاصل کرنیوالی 3بہنوں کے اعزاز میں شاندار تقریب

سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال اور ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی تقریب میں خصوصی شرکت

وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن اور وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کی ہدایت پر ان کھلاڑیوں کی ہر ممکن مدد کی ہے، سیکرٹری سپورٹس پنجاب
ہماری 3اتھلیٹس نے انٹرنیشنل ایونٹ ایشین پیسفک افریقن کمبائنڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈلز حاصل کرکے ملک کا نام روشن کیا،مظفرخان سیال
سپورٹس بورڈ پنجاب کو ان پر فخر ہے، ان اتھلیٹس کو سہولیات دینے کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب نے پہلے بھی اپنا کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے، ڈی جی سپورٹس پنجاب
یہ اتھلیٹس خواتین کیلئے رول ماڈل ہیں،کامن ویلتھ گیمز اور دیگر گیمز میں بھی ان کھلاڑیوں کو ہرممکن سہولیات مہیا کی جائیں گی، 3بہنوں اور ان کی فیملی کو مبارکباد دیتاہوں، پرویز اقبال
وزیراعلیٰ پنجاب، وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر، سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سایل اور ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کا شکریہ ادا کرتی ہیں،سہیل سسٹر ز

لاہور(سپورٹس رپورٹر) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام ایشین پیسفک افریقن کمبائنڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈلز حاصل کرنیوالی 3بہنوں ٹوئنکل سہیل، سیبل سہیل اور ویرونیکاسہیل کے اعزاز میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے، منگل کے روز پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس میں ہونیوالی تقریب میں سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال اور ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے خصوصی شرکت کی ہے، ڈائریکٹر ایڈمن ڈاکٹر محمد کلیم، ڈائریکٹر سپورٹس یاسمین اختر، ڈپٹی ڈائریکٹرظہور احمد اور سہیل سسٹرز کے والد بھی موجود تھے۔
سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہمارے لئے تاریخی موقع ہے کہ ہماری 3اتھلیٹس نے انٹرنیشنل ایونٹ ایشین پیسفک افریقن کمبائنڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈلز حاصل کرکے ملک کا نام روشن کیا ہے، ان خواتین کھلاڑیوں اور سپورٹس بورڈ پنجاب کو مبارکباد دیتا ہوں جس کی بدولت یہ کامیابی ملی ہے،جس خوبصورتی، ہمت لگن سے ان خواتین کھلاڑیوں نے کامیابی حاصل کی ہے یہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے،وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن اور وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کی ہدایت پر ان کھلاڑیوں کی ہر ممکن مدد کی ہے، سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال نے مزید کہا ہے کہ گورنمنٹ کا کام کھلاڑیوں کو سہولیات پہنچانا اور کھیل کی ترقی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب کا ویژن کھیلوں میں اپنی عظمت رفتہ کو واپس لانا ہے، ہم عہد کرتے ہیں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب اس طرح اس سے بڑھ کر کھلاڑیوں اور کھیلوں کیلئے سہولیات مہیا کرتا رہے گا،ان کھلاڑیوں کو آئندہ بھی سپورٹ کرتے رہیں گے۔
ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 3بہنوں نے 15گولڈ میڈلز جیت کر ملک کا نام روشن کیا ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب کو ان پر فخر ہے، ان اتھلیٹس کو سہولیات دینے کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب نے پہلے بھی اپنا کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت کھلاڑیوں کی ہر ممکن ضروریات کو پورا کررہے ہیں،ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے مزید کہا ہے کہ3بہنوں نے گولڈ میڈلز جیت کر تاریخ رقم کی ہے،آج جس طرح سہیل سسٹرز نے کامیابی حاصل کی ہے یہ خواتین کیلئے رول ماڈل ہیں، کامن ویلتھ گیمز اور دیگر گیمز میں بھی ان کھلاڑیوں کو ہرممکن سہولیات مہیا کی جائیں گی، 3بہنوں اور ان کی فیملی کو مبارکباد دیتاہوں۔
تقریب میں سہیل سسٹر ز ٹوئنکل سہیل، سیبل سہیل اور ویرونیکاسہیل نے اپنے خیال کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب، وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر، سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سایل اور ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کا شکریہ ادا کرتی ہیں،سپورٹس بورڈ پنجاب نے اس کامیابی میں ہماری بھرپور مدد کی ہے،جس طرح سپورٹس بورڈ پنجاب نے ہمارا ستقبال کیا ہمیں خوشی ہوئی ہے،غیرملکی سرزمین پر قومی پرچم بلند کرکے خوشی ہوئی ہے،مستقبل میں بھی میڈلز جیت کر ملک کا نام روشن کرتے رہیں گے۔
ویرونیکاسہیل نے کہا ہے کہ میں اپنا میڈلز وزیراعلیٰ پنجاب کے نام کرتی ہوں، وزیراعلیٰ پنجاب بہت با ہمت خاتون ہیں مجھے بہت پسند ہیں،جبکہ سیبل سہیل نے اپنا گولڈ میڈلز وزیراعظم کے نام کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button