پی ایس ایلسٹیکھیل

لاہور میں پاکستان سپر لیگ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیزن ایٹ کے پلے آف مرحلے کے دوسرے میچ کی سکیورٹی کے لئے لاہور پولیس نے بھرپور اقدامات کئے

لاہور (خبر نگار)
صوبائی دارلحکومت لاہور میں پاکستان سپر لیگ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیزن ایٹ کے پلے آف مرحلے کے دوسرے میچ کی سکیورٹی کے لئے لاہور پولیس نے بھرپور اقدامات کئے گئے تھے۔قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیموں کے درمیان میچ کے پر امن انعقاد کے لئے سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ کی قیادت میں لاہور پولیس کی طرف سے سکیورٹی کے سخت انتظامات عمل میں لائے گئے۔کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کرکٹ کو بھرپور سیکورٹی فراہم کرنے کے لئےڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر اور سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) مستنصر فیروز کی زیر نگرانی سکیورٹی و ٹریفک کے مربوط انتظامات دیکھنے میں آئے۔سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ نے آج پی ایس ایل میچ کے سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ٹیموں کے روٹس، سٹیڈیم سمیت مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر ،ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی اور دیگر سینئر پولیس افسران ان کے ہمراہ تھے۔سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ نے تعینات پولیس افسران اورجوانوں کو انتہائی الرٹ ہو کرڈیوٹی کرنے، شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آنے اور مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ ٹیموں کی سکیورٹی و سیفٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کرکٹ کو مکمل فول پروف سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ حالیہ میچز سکیورٹی کے لئے
پی ایس ایل سیون سے زیادہ بہتر حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔فول پروف سکیورٹی انتظامات کے لئے ضلعی انتظامیہ سمیت تمام اداروں سے کوارڈینیشن میں ہیں۔سی سی پی او لاہور نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم سے پی ایس ایل ٹیموں کی قیام گاہوں سے سٹیڈیم روانگی کے عمل کا جائزہ بھی لیا۔پی ایس ایل ایٹ کے لاہور کے میچز کی سکیورٹی پر 11 ایس پیز، 34 ڈی ایس پیز، 443 اپر سب آرڈینیٹس، 162 لیڈی پولیس اہلکاروں سمیت 08 ہزار سے زاہد پولیس و ٹریفک افسران اور جوان تعینات کئے گئے۔کھلاڑیوں، آفیشلز،انٹرنیشنل میڈیا کی قیام گاہوں،سٹیڈیم اور روٹ پرڈولفن سکواڈ کی 107، پی آر یو کی 58 اور ایلیٹ فورس کی43 ٹیمیں پٹرولنگ کرتی رہیں جبکہ بلند مقامات پر سنائپرز بھی تعینات تھے۔بلال صدیق کمیانہ نے مذید کہا کہ شہر بھر میں سرچ اینڈ سویپ آپرشنز بھی باقاعدگی سے جاری ہیں جبکہ شہریوں کی آگاہی،ٹریفک روانی کے لئے متبادل روٹس بارے ہدایات سمیت ٹریفک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ٹیموں کے لئے دوران مومنٹ زیرو روٹ فراہم کیا گیا۔شائقین کو شناختی کارڈ، سکیورٹی و دیگر ایس او پیز کی چیکنگ کے بعد ہی سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button