تعلیمسٹیسیاست

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے ڈی پی ایس سکول کے حوالے سے اہم اقدامات

لاہور(خبر نگار)کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے ڈی پی ایس سکول کے حوالے سے اہم اقدامات کرتے ہوئے ڈی پی ایس کے لاہور بورڈ میں پوزیشن ہولڈرز سٹوڈنٹس کو بہترین انعامات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نقد انعامات اور میڈلز، سرٹیفکیٹس دیئے جائیں گے۔ کمشنر لاہور نے نقد انعامات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ذہین سٹوڈنٹس کے اعزاز میں تقریب میں پورے سکول کے سٹوڈنٹس شریک ہوں۔ کمشنر لاہور نے ڈی پی ایس کے ذہین اور محنتی طلبا و طالبات کو سکول نتائج کی بنیاد پر وظائف اجراءکی ہدایت کر دی۔ کمشنر لاہو ر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈی پی ایس حالیہ بورڈ نتائج کی بنیاد پر بوائز سکولز میں پورے لاہور میں دوسری پوزیشن پر رہا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ڈی پی ایس لاہور کا بہترین ادارہ ہے اس کو جدید تقاضوں سے آراستہ کرکے قابل فخر بنائیں گے۔ سکول اپ گریڈیشن کیلئے ڈی پی ایس کے تمام پی ایچ ڈیز و ایم فلز اور سینئر اساتذہ کو مشاورت میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کمشنر لاہور محمدعلی رندھاوا نے ڈی پی ایس کے 11ہزار سٹوڈنٹس کے تمام اساتذہ کے سی ویز طلب کر لیے۔ سکول کی ایڈمنسٹریشن میں بہتری کیلئے بی او جی کمیٹی میں اے سی ماڈل ٹاون اور اے سی آر لاہور شامل ہوں گے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ کسی بھی ایجوکشن سسٹم کی تبدیلی سے پہلے سکول کے تمام اساتذہ کی رائے کو ترجیح دی

One Comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button