سٹی
جڑانوالہ واقع نے پاکستانیوں کے سر شرم سے جھکا دئے :اویس احمد صدر سی ایل ایم
CLMکے دوستوں کا جن کی وجہ سے مسیحی برادری میں خوف کے سائے کم ہوئے۔پاسٹر جمیل
لاہور (خبرنگار) کرسچن لیبر موومنٹ نے’’ ویک اپ پاکستان‘‘ کے عنوان سے سیمینار منعقد کیا جس میں سول سوسائٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سی ایل ایم کے چئیرمین سلمان خواجہ نے کہا کہ جڑانوالہ میں ہونے والے سانحہ جس میں مسیحی برادری کے گھر اور عبادت گاہوں کو نذر آتش کیا گیا ہم پاکستانیوں کے لئے لمحہ فکریہ ہےCLMکے صدر جناب اویس احمد نے اپنے خطاب میں میں مزید کہا کہ ہم پاکستانیوں کے سر واقع جڑانوالہ کے بعد شرم سے جھک گئے ہیں ویک اپ پاکستان کی کال ک دینے کا مقصد یہ ہے کہ اگر اقلیتوں کے حقوق کا خیال نہیں رکھیں گے تو پاکستان کو قائد اعظم کا پاکستان کیسے بنائیں گےپاسٹر جمیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں شکر گزار ہوں CLMکے دوستوں کا جن کی وجہ سے مسیحی برادری میں خوف کے سائے کم ہوئے ہیں۔