سٹیسیاستصحت

مہنگائی کے ہاتھوں پریشان عوام کو حکمرانوں کے دعوؤں کی نہیں بلکہ عملی مدد کی ضروت ہے

ثریا عظیم ہسپتال میں فری گائنی کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا مفت چیک اپ اور ادویات کی فراہمی کی گئی ہے

کیمپ میں 19 اکتوبردوپہر 2 بجے تک خدمت خلق ک جذبے سے مریضوں کومفت علاج ومعالجہ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار دیکھ کر لگتا ہے کہ ریاست عوام کی صحت کی سہولیات کی فراہمی سے اب مکمل طور پر دستبردار ہو چکی ہے۔صدر گورننگ باڈی ثریاعظیم ہسپتال و امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ

لاہور (خبر نگار)ثریا عظیم(وقف) ہسپتال میں دو روزہ فری گائنی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ کا افتتاح صدر گورننگ باڈی ثریاعظیم ہسپتال و امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ،سیکرٹری گورننگ باڈی افتخار احمد چوہدری،ایم ایس ڈاکٹر فواد نور، کنسلٹنٹ گائناکالوجسٹ ڈاکٹر اسماء عباس و دیگر عہدیداران نے کی۔ صدر گورننگ باڈی ثریا عظیم ہسپتال ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کیمپ کا دورہ بھی کیا اور کیمپ میں ادویات اور سہولیات کا مکمل جائز ہ لیا۔ اس موقع پر سیکرٹری گورننگ باڈی افتخار احمد چوہدری نے صدر گورننگ باڈی کو کیمپ کے حوالے سے بریفنگ دی۔صدر گورننگ باڈی ثریاعظیم ہسپتال ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ کیمپ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے ہاتھوں پریشان عوام کو حکمرانوں کے دعوؤں کی نہیں بلکہ عملی مدد کی ضروت ہے۔سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار دیکھ کر لگتا ہے کہ ریاست عوام کی صحت کی سہولیات کی فراہمی سے اب مکمل طور پر دستبردار ہو چکی ہے۔ایک بیڈ پر تین تین مریض علاج کروانے پر مجبور ہیں۔ایسی گھمبیر صورتحال میں دو روزہ فری گائنی کیمپ کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔جہاں فری چیک اپ اور مفت ادویات فراہم کی جارہی ہیں جبکہ کیمپ میں نہایت کم اورریائتی نرخوں پر لیبارٹری ٹیسٹ اور الٹراساؤنڈٹیسٹ بھی کیے جارہے ہیں۔ کیمپ میں سینکڑوں خواتین کا مفت چیک اپ اور انکو مفت ادویات فراہم کی جاچکی ہیں۔ کیمپ میں کل دوپہر 2 بجے تک خدمت خلق کے جذبے سے مریضوں کومفت سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button